04:47 pm
ایف ایم 98 ویبینار

ایف ایم 98 ویبینار

04:47 pm


پاک چین سفارتی تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چائنہ میڈیا گروپ کے اہم پلیٹ فارم ایف ایم 98 کی جانب سے خصوصی ویبینار کا اہتمام کیا گیا۔ ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر دفاع اور معروف دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ  جنرل   ریٹائرڈ ر نعیم خالد لودھی  نے کہا کہ گزشتہ ستر سال کےدو ران پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات  وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ  مضبوط ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے میں دونوں ممالک کے درمیان کوئی
ابہام پیدا نہیں ہوا ۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ر نعیم خالد لودھی نے کہا کہ چین عسکری شعبے میں پاکستان کی بھر پور مدد کررہاہے اور جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے دونوں ممالک کے مابین دوستی کی ایک اعلیٰ مثال ہے، جبکہ چین پاکستان کیلئے جنگی بحری جہازوں اور دیگر عسکری سازوسامان کی تیاری میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ خیبرپختونخوا کے چیف ایگزیکٹو افسر حسن داؤد بٹ نے ویبینار کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے ثمرات سامنے آئیں گے، کیونکہ سی پیک کا مقصد یہی ہے کہ دونوں ممالک معاشی طور پر مضبوط ہوں اور علاقائی سطح پر ایک دوسرے سے منسلک ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی قیادت یعنی وزیر اعظم عمران خان اور چینی صدر شی چن پھنگ غربت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ حسن داؤد بٹ نے کہا کہ سی پیک کا منصوبہ 2030ء تک جاری رہے گا، جس کے پہلے مرحلے میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور توانائی کے منصوبوں پر کام کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں زراعت اور سماجی بہبود کے علاوہ مختلف اقتصادی زونز کی تعمیر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ حسن داؤد بٹ نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت ملک بھر میں اقتصاد ی زونز کی تعمیر 2025ء تک مکمل کر لی جائے گی۔ انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی میں جی این ایس ایس پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر نجم عباس نقوی نے چین کی خلائی ٹیکنالوجی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین کی جانب سے مریخ اور چاند کی جانب بھیجے گئے مشنز کے علاوہ چینی خلائی اسٹیشن کا قیام چین کی خلائی شعبے میں ترقی کی بھرپور عکاسی کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورچین کا خلائی شعبے میں تعاون جاری ہے، جسکے تحت پاکستان جلد ہی چین کی مدد سے چاند پر پہنچ جائے گا۔ڈاکٹر نجم عباس نقوی نے کہا کہ چین نے پاکستان کے دو مصنوعی سیارے، جن میں مواصلاتی مصنوعی سیارہ اور ریموٹ سینسنگ مصنوعی سیارہ شامل ہیں، خلاء کی جانب روانہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف نے ویبینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان کے مابین زراعت اور بائیوٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعاون جاری ہے ۔ڈاکٹر محمد اشرف نے کہا کہ چین کی جی ڈی پی میں زراعت کا حصہ 7.7فیصد ہے، جبکہ پاکستان میں 18 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین بائیوٹیکنالوجی کےشعبے میں متعدد معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط کئے جاچکے ہیں، جن کے بعد پاکستان کے زرعی شعبے میں ترقی ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ملکی ضروریات کی 80 فیصد فصلیں پیدا ہوتی ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کی زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے۔ اس موقع پر سینئر تجزیہ کار برائے بین الاقوامی امور ڈاکٹر شفقت منیر نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی اعتماد سازی اورپرامن بقائے باہمی کے اصول پر استوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین نے جوہری توانائی اور سی پیک سمیت مختلف منصوبوں میں پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا، جس سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوچکاہے۔ ویبینار میں گفتگو کے دوران روزنامہ اتحاد کے چیف ایڈیٹر طاہر فاروق نے کہا کہ چینی صدر شی چن پھنگ کا ایک پٹی ایک شاہراہ اقدام کا نظریہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، جس سے نہ صر ف چین کو فائدہ پہنچے گا بلکہ خطے کے دیگر ممالک بھی اس سے مستفید ہوسکیں گے۔ پی ایف یو جے کی پہلی خاتون جنرل سیکریٹری فوزیہ شاہد نے ویبینار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوطرفہ تعلقات اعتماد سازی کی بنیاد پر قائم ہیں اور آج دنیا کے شاید ہی کوئی دو ممالک ہوں گے جن کے مابین گزشتہ 70 سال کے دوران دوطرفہ تعلقات تمام شعبوں پر محیط ہوں۔ اس موقع پر ڈیلی میل کے چیف ایڈیٹر مخدوم بابر نے کہا کہ چینی ذرائع ابلاغ آج متحرک ہوچکے ہیں، جہاں سے چین کے خلاف بات کرنیوالوں کو بھرپور جواب دیا جاتا ہے۔ ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے دی نیوز لاہور کے سینئر صحافی سیف الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان اور چین کے م…

تازہ ترین خبریں

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

پاک فضائیہ کاطیارہ گرکرتباہ

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

امدادی ٹرک سے پاکستانی پرچم اتارنے والاپکڑاگیا،افغان حکومت کاسخت سزادینے کافیصلہ،پاکستانیوں کے دل خوش کردئیے

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

پانی سے لبا لب بھرے بادلوں کی زبردست انٹری ، مسلسل کتنے دن تک خوب موسلا دھار بارشیں ہونگی ، پاکستانی تیاری کر لیں 

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی ایٹ میں ڈکیتی کی واردات،ملزمان60لاکھ مالیت کا سامان ونقدی لوٹ کر فرار

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود  محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

حافظ تو تھے ہی لیکن یہ اعزاز بھی مل گیا، معذوری کے باوجود محمد سنان نے ایسا کیا کیا جو پورے پاکستان میں واہ واہ ہو گئی

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

تعلیم مکمل ۔۔ عمران خان کے بیٹے اب کیا کریں گے۔ ۔۔؟سیاست ، کاروبار یاپھر کھیل ۔۔ ؟پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

قیامت صغریٰ کا منظر۔ 6.0شدت کے زلزلے نے تباہی پھیر دی۔۔متعددعمارتیں تباہ، امدادی کارروائیوں کیلئے ٹیمیں روانہ

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بارشوں کی دھواں دار اننگز ۔اگلے تین دن کہاں کہاں بادل برسنے والے ہیں ؟شاندار خوشخبری

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

بہت چھٹیاں کر لیں ، اب موجیں ختم۔۔ ہفتے میں دو کے بجائے اب صرف ایک دن چھٹی ۔۔۔ حکومت نے اعلان کر دیا،پاکستانیوں پر بجلیاں گرا دی گئیں

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

وزیر اعظم نے اساتذہ کی تنخواہوں میں اضافہ کی منظوری دیدی

 پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پورا ملک ووٹ کو عزت دو کے بیانیے پر چل رہا ہے،مریم نواز

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

پاکستان میں نابینا افراد کیلئے اسمارٹ جوتا تیار

 شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار

شجرکاری مہم کے تحت 60 لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔عثمان بزدار