11:30 am
کراچی: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، لاش برآمد

کراچی: مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق، لاش برآمد

11:30 am

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے تازہ ترین حادثات میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے، فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا، جبکہ 1 شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔کراچی کے علاقے کریم آباد میں عائشہ منزل پل کے اوپر پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔متوفی کی شناخت 45 سالہ جمیل احمد ولد غلام حیدر کے نام سے
ہوئی ہے۔سپر ہائی وے پر حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے لکی سمینٹ فیکٹری سے پہلے موشی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہو گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت 39 سالہ مظہر علی کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش اور زخمی کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے نوری آباد روانہ کر دیا گیا ہے۔سرجانی ٹاؤن کے سیکٹر 7 اے کے قریب واقع گھر میں کرنٹ لگنے سے 1 شخص جاں بحق ہو گیا جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ پرویز ولد ندیم الدین کے نام سے ہوئی ہے۔پورٹ قاسم کے وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق ہونے والے مذکورہ شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جس کی عمر 35 سال کے لگ بھگ ہے۔ناظم آباد میں بورڈ آفس کے قریب واقع معروف مٹھائی کی دکان کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی ہلاکت کی وجہ پتہ نہیں چل سکی۔60 سالہ متوفی کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کی شناخت بھی نہیں ہوسکی ہے۔ادھر کیماڑی میں واقع کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے 28 سالہ شخص کی شناخت ذیشان ولد جاوید عمر کے نام سے ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

ایک خاتون نےمرد بن کر دو ، دوشادیاں رچالیں اور پھر۔۔ ۔وہ کام کر دکھایا کہ سننے والوں پر لرزہ طاری ہو جائے 

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

بچے بھوکے ہوتے ہی لیکن کھانا نہیں مانگتے کہیں ’ماں‘ خودکشی نہ کرلے، بچوں کی بھوک ماں کیسے برداشت کرے؟

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

معمولی تلخ کلامی، پاکستان کے اہم شہر کے اسسٹنٹ کمشنر کو قتل کر دیا گیا 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

چھٹی کے روز پاکستان میں دوسرا بڑا سانحہ، کئی اموات 

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

معروف اداکارہ نےاپنے مداحوں کوبغیر شادی ماں بننے کی خوشخبر ی سنا دی

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

ویسٹ انڈیز ٹیم کا دورہ پاکستان، ہرلعزیز کھلاڑی انجری کے باعث ٹیم سے باہر 

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

دشمن چاہ کر بھی کرکٹ کو پاکستان سے ختم نہ کرسکا، پی ایس ایل 7 کیلئے کتنے غیر ملکی کرکٹرز دستیاب ہیں؟ بڑے بڑے نام شامل

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

واٹس ایپ کے وہ سب سے خاص فیچرز جو صرف آئی فون پر استعمال کیے جاسکتے ہیں

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

روس آئندہ برس کس ملک پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ امریکیوں کی نیندیں حرام ہو گئیں، پوری دنیا میں ہلچل مچا دی

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

وہ بیٹا جس نےاپنےباپ کی 122ارب ڈالرز کی جائیداد لینے سے صاف انکار کر دیالیکن وجہ کیا بتائی؟

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

سانحہ سیالکوٹ: معاملہ چیف جسٹس کے پاس پہنچ گیا لیکن اس میں کیا استدعا کی گئی؟ بڑی خبر 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

10 دسمبر کو پاکستانیوں کو کیا بڑی خوشخبری ملنے جا رہی ہے ؟ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انتظار میں بیٹھ گئی 

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد ملزم کہاں چھپے ہوئے تھے؟ 6 اہم ترین گرفتاریاں  

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے 

انتہائی افسوسناک خبر، طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام افراد چل بسے