05:26 pm
نواز شریف کی زمین کی نیلامی کردی گئی،کس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی ، نام بارے پتا چل گیا

نواز شریف کی زمین کی نیلامی کردی گئی،کس شخص نے سب سے زیادہ بولی دی ، نام بارے پتا چل گیا

05:26 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)شیخوپورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں واقع سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی زمین کی نیلامی کردی گئیاس سلسلے میں چودھری محمد بوٹا نامی شخص نے سب سے زیادہ بولی دی ،چودھری محمد بوٹا نے ایک کروڑ ایک لاکھ روپے فی ایکڑریٹ لگایا۔ شیخوپورہ کے میونسپل دفتر میں زمین کی نیلامی کا عمل مکمل کیاگیا۔انچارج بولی اجمل فاروق نے بتایا کہ جائیداد کی بولی کی قیمت کے بارے میں عدالت کو آگاہ کردیا جائے گا،کامیاب بولی دہندہ 
کے بارے میں عدالت فیصلہ کرے گی۔نیلامی کے دوران زمین کے 6 دعویدار بھی سامنے آئے، دعوایداروں نے خود کو زمین کا وراثتی مالک ظاہر کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد بوٹا کا کہنا تھا کہ اگر ملک میں کوئی اچھا کام ہونے لگا ہے تو سب کو اس میں حصہ لینا چاہیئے، بڑے لوگ بھی قانون کے تابع آنے لگے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ زمین کے دعوے داروں کو دیکھنا انتظامیہ کا کام ہے، جب حکومت نیلامی کرے گی ہم تو حصہ لیں گے۔اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم کی 11 ایکڑ 4 مرلے زمین نیلامی کیلئے پیش کی گئی۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کے لیے عدالتی حکم پڑھ کر سنایا گیا۔جائیداد کی نیلامی کے دوران سامنے آنے والے اس کے دعوے دار مختار حبیب کا کہنا تھا کہ اس زمین کے ہم وراثتی مالک ہیں، زمین ہماری ہے، اس کی نیلامی کیسے کی جاسکتی ہے؟ایک اور دعوے دار نوید ناصر نامی شخص کا بھی یہ کہنا تھا کہ یہ ہماری وراثتی جائیداد ہے۔اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے زمین کے دعوے داروں کو عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔انتظامیہ کی جانب سے نواز شریف کی زمین کی نیلامی میں حصہ لینے کیلئے مزید لوگوں کو بلایا جا رہا ہے۔نیلامی ہال میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگر کوئی اس نیلامی میں حصہ لینا چاہتا ہے تو اپنے کوائف سامنے لائے۔دوسری جانب شیخو پورہ حکام نے شام 4 بجے تک نیلامی کا عمل جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ شیخو پورہ کے علاقے فیروز وٹواں میں نواز شریف کے نام جائیداد کی آج نیلامی کی جا رہی ہے جس کے سلسلے میں شیخو پورہ کی ضلعی انتظامیہ نے ہال کے اندر اور باہر بینرز لگا رکھے ہیں۔نواز شریف کی جائیداد کی نیلامی کی فی ایکڑ قیمت 70 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔سابق وزیرِ اعظم کی جائیداد کی نیلامی میں حصہ لینے والے شخص کو 10 لاکھ روپے زرِضمانت جمع کروانے ہوں گے۔نوازِ شریف کی جائیداد کی نیلامی کا حکم 22 اپریل 2021ء کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے دیا تھا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں کمیٹی نیلامی کے عمل کی نگرانی کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

مزید بارشوں اور بر فباری کی پیشنگوئی، متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا گیا

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

وہ میرا سب کچھ تھا، بھارتی اداکارہ ورون دھون شدید غم سے نڈھال ، جذباتی پوسٹ شئیر کردی

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

اسرائیل کیساتھ ترکی کے تعلقات بحال، ترک صدر نے بھی مسلم امہ کے زخموں پر نمک چھڑک دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

فیول ایڈجسٹمنٹ کی ساری رقم صارفین کو واپس کریں، نیپرانے ہدایت نامہ جاری کر دیا

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

لاہور دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ۔۔۔ 20زخمی ،کتنوں کی حالت تشویشناک ہے؟ جانیے تفصیل

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

ایکسچینج کمپنیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ،ڈالر 200روپے سے بھی اوپر جانے کا امکان

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

سردی کی نئی لہر آگئی ، تیز سائبیرین ہوائوں کا امکان ، شہریوں کیلئے الرٹ جاری کر دیا گیا

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کورونا وائرس کا پھیلائو، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کیلئے نئے احکامات جاری کر دیئے گئے

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران

کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کی شادی ، کونسی اہم حکومتی شخصیت بھی پہنچ گئی؟ تصویر دیکھ کر ہر کوئی حیران