03:16 pm
عثمان بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے نامزد گروپ کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی جس میں عثمان بزدار نے اراکین کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے لیڈر سعید اکبر نوانی، نعمان لنگڑیالم اجمل چیمہ، عون چوہدری، عمر آفتاب، نذیر چوہان اور زورا وڑائچ شامل تھے۔جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا جس پر عثمان بزدار نے انہیں تحفظات کے
ازالے کی یقین دہانی کرائی جب کہ اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٗ پنجاب کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور میرے دروازے آپ سب کےلیے کھلے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی اور نہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں، آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں۔اس موقع پر ترین گروپ کے سعید نوانی کا کہنا تھا کہ ہم ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، آپ ہمارے وزیراعلیٰ ہیں اور آپ کے پاس اپنے ایشوز کے حل کے لیے آئے ہیں، تحریک انصاف ہماری جماعت ہے اور اس جماعت سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے پنجاب حکومت پر انتقامی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومت دباؤ ڈال رہی ہے اس لیے اسمبلی میں آواز اٹھانے کے لیے گروپ بنایا۔واضح رہےکہ جہانگیر ترین کے معاملے پر وزیراعظم نے گزشتہ ماہ ان کے ہم خیال گروپ سے ملاقات کی تھی اور وزیراعظم نے معاملات کی تحقیقات کی ذمہ داری علی ظفر کو سونپی تھی۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کودو تہائی سے زائدپاکستانیوں کی حمایت مل گئی ، گیلپ سروے میں تہلکہ خیز انکشاف

کورونا وائرس نے پھر تباہی مچانا شروع کر دی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کتنی ہلاکتیں ہوگئیں؟ افسوسناک خبر

عمران خان کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے پر کتنے فیصد پاکستانی ناراض ہیں؟ گیلپ کے تازہ ترین سروے کا حیران کن نتیجہ آگیا

سندھ میں بلدیاتی الیکشن ،پیپلزپارٹی نے پولنگ سے قبل ہی میدان مار لیا، سینکڑوں امیدوار بلا مقابلہ منتخب

یہ لوگ حکومت کا فائدہ اٹھانا چاہتےہیں، اعتزازاحسن اپنے ہی اتحادیوں پر برس پڑے، مریم اورنگزیب توہین عدالت کی مرتکب قرار

اقتدار میں واپس آنا نا ممکن،عمران خان کو آئندہ الیکشن سے آئوٹ کردیا گیا

فوجی وردی میں ملبوس یہ خاتون کون ہیں؟ جان کر آپکو حیرت کا شدید جھٹکا لگےگا

کیا خاتون ولی کی اجازت کے بغیر نکاح کر سکتی ہے؟ وفاقی شرعی عدالت کے فقہی مشیر کا بیان آگیا

ہندوستان نئی افغان حکومت کو تسلیم کرنے جارہا ہے؟ بڑا اقدام اٹھا لیا

ہزاروں سرکاری ملازمین کی عید کی خوشیوں پر پانی پھیر دیا گیا، عید الاضحی کی چھٹیاں منسوخ ہو گئیں

مری میںکون کونسے ہوٹلز کو سیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا؟ حکومت کا کریک ڈائون شروع

30جون سے کن کن علاقو ں میں بارشوں کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی