04:20 pm
چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی جانب سے فلم اور گیت کی صورت میں نیک تمناوں کا اظہار

چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے موقع پر چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی جانب سے فلم اور گیت کی صورت میں نیک تمناوں کا اظہار

04:20 pm


چین۔ پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی  70ویں سالگرہ کی مناسبت سے  چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس نے مختصر دورانیے کی فلم "ہم ایک خاندان ہیں" سمیت    دستاویزی فلم  "پاکستان سے محبت کے جذبات" اور  پاکستان میں چینی سفارتخانے کے اشتراک سے ایک گیت "تیری میری سدا دوستی"   جاری کیے ہیں۔ 
اکیس تاریخ کو  پاکستان میں چینی سفارت خانے  کے زیر اہتمام ایک استقبالیہ تقریب میں  "تیری میری سدا دوستی"

 
گیت باقاعدہ ریلیز کیا گیا۔اس گیت کی موسیقی پاکستان کے نامور موسیقار ساحر علی بگہ نے ترتیب دی ہے ۔ گلوکاروں میں ساحر علی بگہ کے ساتھ چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کی چار خواتین صحافی شامل ہیں۔ گیت کی شاعری میں دونوں ممالک کے درمیان محبت ،خلوص ، اپنائیت ،قربانی اور ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ چلنے کے عزم کو شاندار طریقے سے بیان کیا گیا ہے۔گیت کی ویڈیو میں ایک جانب جہاں پاکستان میں مقبول ترین کھیل کرکٹ کو نمایاں کیا گیا ہے وہاں دوسری جانب جدید ترین ٹیکنالوجی بالخصوص اسپلٹ اسکرین ایڈیٹنگ تکنیک کے استعمال سے چین۔پاک دوستی کی بلندی ،عظمت اور وسعت کو دکھایا گیا ہے۔ فلم "ہم ایک خاندان ہیں" میں اردو سروس کی میزبانوں نے مختلف پاکستانی شخصیات کے ہمراہ اداکاری کا مظاہرہ کیا ہے۔اس فلم میں چین اور پاکستان کے بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں سمیت تینوں نسلوں کے درمیان میٹھی کہانیوں اور تبادلوں کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے دونوں ممالک کی مضبوط دوستی اور عوام کے درمیان اپنائیت اور محبت کے احساسات کا اظہار ہوتا ہے۔ فلم کے اختتام پر پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کا خصوصی پیغام بھی شامل کیا گیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں چین۔پاک دوستی کے نسل درنسل فروغ کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔ دستاویزی فلم"پاکستان سے محبت کے جذبات" میں درجنوں افراد نے چین پاک دوستی سے متعلق اپنے تجربات بیان کیے ہیں اور چینی عوام کی جانب سے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دوستی اور محبت کے جذبات کا اظہارکیا گیا ہے۔اس دستاویزی فلم میں پاکستان میں چین کے سابق سفیر ، چین میں اردو ادب کے معروف شاعر اور پاکستان میں مختلف شعبہ جات میں فعال چینی افراد اور ان کے اہل خانہ کی کہانیاں شامل ہیں ۔





تازہ ترین خبریں

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

ایازصادق نے دھمکی دی، کیا وہ باپ کے گھر سے فنڈز لاتے ہیں،جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی وفاقی وزیرپربرس پڑے

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

اسحاق ڈار کی وطن واپسی ، وزیر خزانہ بنائے جانے کا امکان، نجی ٹی وی کا دعویٰ

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا

بیوی سے پوچھے بغیردوسری شادی کرنے والے شوہر کو ایک اور مصیبت نے گھیر لیا