07:02 pm
خدا کا خوف کریں ، 3 سال چور ڈاکو کرتے ملک کو کہاں پہنچا دیا ، شہبازشریف

خدا کا خوف کریں ، 3 سال چور ڈاکو کرتے ملک کو کہاں پہنچا دیا ، شہبازشریف

07:02 pm

لاہور،چارسدہ( ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہاہے کہ ویکسین اور مہنگائی کا نام لیں تو چور ڈاکو کہا جاتا ہے ، کچھ خدا کا خوف کریں، 3 سال میں چور ڈاکو کرتے کرتے ملک کو کہاں پہنچا دیا ۔ ولی باغ چارسدہ میں بزرگ سیاستدان بیگم نسیم ولی خان کی وفات پر تعزیت کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انتقامی کارروائیوں کا سامنا پہلی بار نہیں کیا، یہ سلسلہ بہت پرانا ہے ،
مجھے 1996 میں سب سے پہلے گرفتارکیاگیا، مجھے اٹک اور لانڈھی جیل میں بھی رکھاگیا، حکومت سے کس نے کہا کہ ہمیں این آر او دو، ہم مسلسل جیلیں کاٹ رہے ہیں ،کیا یہ ڈیل ہے ؟۔ مجھے دوران جیل زمینوں پر سلایا جاتا تاکہ مزید تکلیف پہنچے ، عمران خان کے حکم پر جیل میں ناروا سلوک کیا گیا۔عدالتی حکم پر مجھے بہتر گاڑی میں لایاگیا، عدالت کی جانب سے اجازت ملنے کے باوجود مجھے بیرون ملک جانے سے روکا گیا جو توہین عدالت ہے ۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ رنگ روڈ سکینڈل کے کردار سامنے آچکے ہیں،2017 میں منصوبے کے کاغذات تیار ہو چکے تھے اور ہمارے دور میں منصوبہ بندی مکمل ہوچکی تھی، ڈاکٹر توقیر میرے سیکرٹری رہ چکے ہیں میں نے انہیں بہت ایماندار پایا، وزیراعظم عمران خان نے خود رنگ روڈ توسیع کی منظوری دی اور بعد میں شورمچایا، بالکل اسی طرح پہلے چینی ایکسپورٹ کی منظوری دی اور بعد میں امپورٹ کاحکم دیا، ن لیگ نے رنگ روڈ سکینڈل پر واضح موقف اپنایا۔ کورونا ویکسین کا حکومت نے انتظام تک نہ کیا، یہ ویکسین بھی خیرات میں ملی۔ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، مہنگائی سے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی گئی، حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ کیا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مہنگائی سے آج ہرطبقہ پریشان ہے ، یہ ویکسین کاانتظام نہ کرسکے ، عوام کو خیرات میں ملی ویکسین لگ رہی ہے ، حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج کورونا نے ملک میں تباہی مچائی ہوئی ہے ، ہم نے ڈینگی کا مقابلہ کیا تو ہمیں ڈینگی برادران کا نام دیاگیا، نوازشریف دورمیں 4 میٹرو اور موٹرویز بنائی گئیں لیکن ایک دھیلے کی بھی کرپشن ثابت نہیں کرسکے ، اور یہاں بی آر ٹی پشاور میں 126 ارب کی کرپشن ہوئی، بسیں چلیں نہیں بلکہ جل گئیں، ہم نے سستی بجلی پیدا کی اور آج کیا ہورہاہے ۔ ایک سوال کے جوا ب میں شہباز شریف نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ تحریک انصاف کا اندرونی معاملہ ہے ۔دریں اثنا قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے نیپال کے سفیر تپاس ادھیکاری نے ملاقات کی، جس میں شہباز شریف نے نیپال کی قیادت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور نیپال کے درمیان خیرسگالی، باہمی تعاون اور دوستی کے خوشگوار تعلقات استوار ہیں،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار اور شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ چودھری نثار نے شہباز شریف کو رہائی پر مبارکباد دی۔لیگی ذرائع کے مطابق چودھری نثار کی سوموار کو لاہور میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ جس میں حمزہ شہباز بھی موجود ہوں گے ۔دوسری جانب چودھری نثار نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بھی کرلیا ہے اور پیر کے روز حلف اٹھانے کا امکان ہے ۔ چودھری نثار نے اسمبلی سیکرٹریٹ کو حلف کے حوالے سے آگاہ کردیا۔

تازہ ترین خبریں

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کو موصول ہوگیا، نااہلی پکی ، کپتان نے فائنل اننگز کھیلنےکیلئے کمر کس لی

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

’’استاد پھر استاد ہوتا ہے ‘‘

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

اصل خبرتو اب سامنے آئی ، نواز شریف پاکستان واپس کیوں آرہے ہیں ؟ جاوید لطیف نے بتا دیا

 آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

آنکھیں بے انتہا طاقتور! نبی کریم ﷺ نے پاکستان میں ملنے انتہائی سستی مگر بے حد فائدہ مند سبزی حضرت علی ؓ کو کھانے کا حکم دیا

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

’’یہ تو میری منہ بولی بہن ہے ‘‘

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

اسلام آباد کا گھیراؤ۔۔۔ تحریک انصاف کی شہر اقتدار کو چاروں طرف سے بند کرنے کی دھمکی

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

پٹرول مہنگا گاڑیاں سستی ۔۔ قیمتوں میں بڑی کمی۔ ۔۔ خریداروں کاشورومز پررش۔۔ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

بڑی خبر۔۔۔وزیر اعظم شہباز شریف نےملک میں ہنگامی بنیادوں پر بڑافیصلہ کر لیا

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

ڈالر کی قیمت کی گیئر لگ گئے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

شام کی بڑی خبر ، ہر پندرہ دن بعد پٹرول کی قیمت بڑھانے والے مفتاح اسماعیل نے عوام کو ایسی خوشخبری سنا دی کہ پاکستانی جھوم اٹھے

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

پٹرول کی قیمت بڑھانےپر مریم نواز اور نواز شریف کے بعد عظمیٰ بخاری کے بھی مفتاح اسماعیل پر طنزیہ وار

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

آئی ایم ایف کی شرط پربہت بڑی پابندی ختم ہو گئی، عوام کیلئے بڑی خوشخبری

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

کپتان کا دورہ کراچی بھی ملتوی اور کل ہونے والا جلسہ بھی منسوخ ہو گیا ۔۔۔ وجہ کیا رہی۔۔۔۔

پاکستانی گانا چین کے سکولوں میں بھی گائے جانے لگے۔۔۔چینی ٹیچر نے کلاس میں کونسا پاکستانی گا ناخوب صورت انداز میں گنگنا کر سب کو حیران کر دیا

پاکستانی گانا چین کے سکولوں میں بھی گائے جانے لگے۔۔۔چینی ٹیچر نے کلاس میں کونسا پاکستانی گا ناخوب صورت انداز میں گنگنا کر سب کو حیران کر دیا