07:04 pm
طوفانی آندھی میں رپورٹنگ،خاتون رپورٹر کو سوشل میڈیاصارفین نے شیرنی قرار دے دیا

طوفانی آندھی میں رپورٹنگ،خاتون رپورٹر کو سوشل میڈیاصارفین نے شیرنی قرار دے دیا

07:04 pm

کراچی (ویب ڈیسک )بحیرہ عرب میں اٹھنے والے طوفان تاؤتے کا خطرہ تو پاکستان سے ٹل گیا مگر اس سے کراچی کا موسم کس طرح متاثر ہوا یہ بھی ہم نے دیکھا۔ اس طوفان کی وجہ سے کراچی کا موسم اچانک تبدیل ہوا اور یہاں مٹی کا طوفان اور بونداباندی دیکھنے میں آئی۔اس بدلتے ہوئے موسم کی پل پل بدلتی صورتحال سے ناظرین کو آگاہ رکھنے والی نجی ٹی وی چینل سے منسلک نوجوان صحافی زم زم خان انٹرنیٹ پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔
شدید طوفان کے عالم میں رپورٹنگ کرتی کسی چٹان کی طرح کھڑی زم زم خان کو سوشل میڈیا صارفین شیرنی قرار دے رہے ہیں۔زم زم خان نے 19 مئی کو کراچی کے فریئر ہال کے باہر رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ طوفان سے شہر قائد میں آندھی اور بارش کا موسم دیکھنے میں آرہا ہے۔خاتون رپورٹر کے اس لائیو بیپر کے دوران ریکارڈ ہونے والی ویڈیو کی نہ صرف دیگر خواتین و مرد صحافیوں نے تعریف کی بلکہ اداکارہ امر خان نے بھی ان کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں بہادر شیرنی کہا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دوران رپورٹنگ مٹی کے تیز طوفان کی لہر زم زم خان سے ٹکراتی ہے اور وہ خود کو بچانے کے لیے اپنی آنکھیں بند کرنے سمیت چہرے کو دوسری طرف موڑ لیتی ہیں۔ مگر پھر بھی اپنی بات کو مکمل کیے بغیر نہیں رُکتیں۔معروف اداکارہ امر خان نے خاتون رپورٹر کے لائیو ہٹ کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اداکارہ نے زم زم خان کے لیے مزید لکھا کہ آندھیوں، طوفانوں سے لڑتے ہوئے کام کرنا، انہوں نے ان کو مزید طاقت اور استقامت کی دعا بھی دی۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by ZAMZAM (@zamzamkhan61)


تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان