08:43 pm
اسلام آباد پولیس کا گھریلو تشدد،جنسی ہراسیت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ اورہیلپ لائن 8090کا آغاز

اسلام آباد پولیس کا گھریلو تشدد،جنسی ہراسیت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ اورہیلپ لائن 8090کا آغاز

08:43 pm

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) آئی جی اسلام آبادقاضی جمیل الرحمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کا گھریلو تشدد،جنسی ہراسیت،زیادتی،جبری مشقت کا شکار خواتین و بچوں کی مدد کے لئے جینڈر پروٹیکشن یونٹ،ہیلپ لائن 8090کا آغاز،ڈیسک پر پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ خواتین کاعملہ تعینات کیاگیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ قانونی،نفسیاتی،طبی عملہ بھی موجود ہو گاتاکہ متاثرہ خواتین و بچوں
کو ایک چھت تلے پولیس کی مدد کے ساتھ ماہر نفسیات،ماہر قانون،میڈیکل آفیسر کی بھی سہولت میسر ہو گی ان اقدامات کا مقصد متاثرین خواتین و بچوں کو بروقت ہر قسم کی مددفراہم کرنا ہے، تفصیلات کے مطابق جینڈر پروٹیکشن یونٹ اور ہیلپ لائن 8090کے قیام کے حوالے سے عوامی سہولت مرکز ایف سکس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان ِ خصوصی آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے باقاعدہ طور پر افتتاح کیا،افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز،ایس ایس پی ٹریفک،ایڈیشنل ایس پی،ایس پی سٹی،اے ایس پی آمنہ بیگ، دیگر افسران، انسانی حقوق،سفارت کاروں،فلاحی تنظیموں،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان نے شرکت کی،تقریب کے آغاز میں اے ایس پی آمنہ بیگ نے جینڈر پروٹیکشن یونٹ و ہیلپ لائن کے طریقہ کار، اس کے مقاصد اور افادیت کے بارے میں شرکائکو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر آئی جی اسلام آبا د نے تقریب کے شرکائسے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ ہم نے محسوس کیا کہ ایک ایسا طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے کہ جس کے تحت ظلم و زیادتی کا شکار خواتین کو ایک ہی چھت تلے ساری سہولیات فراہم کی جائیں،ایک ایسا آسان سا نمبرفراہم کیا جائے جو چوبیس گھنٹے دستیاب ہو وہاں پر باقاعدہ طور تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے جس کو ایسے معاملات کی حساسیت کے بارے میں عبور حاصل ہو تاکہ شکایت کنندہ کی شکایت سنے اور فوری طور پر اس کی رہنمائی ودادرسی کرے،متاثرین کو معاشرتی مدد کی اشد ضرورت ہو تی ہے،ان سب چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسلام آبا د پولیس نے معاشرے کی بے رحمی کا شکار خواتین و بچوں کی فوری مدد کے لئے جینڈرپروٹیکشن یونٹ و ہیلپ لائن کا آغاز کیا جس پرخواتین اپنے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتی کی شکایات بذریعہ ہیلپ لائن نمبر8090 درج کرا سکیں گے ہیلپ لائن ڈیسک پر موجود عملہ فوری طور پر ان کی مدد اور رہنمائی کرے گا، ڈیسک پر پولیس کی خصوصی تربیت یافتہ خواتین کاعملہ تعینات کیاگیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ قانونی،نفسیاتی،طبی عملہ بھی موجود ہو گاتاکہ متاثرہ خواتین و بچوں کو ایک چھت تلے پولیس کی مدد کے ساتھ ماہر نفسیات،ماہر قانون،میڈیکل آفیسر کی بھی سہولت میسر ہو گی ان اقدامات کا مقصد متاثرین خواتین و بچوں کو بروقت ہر قسم کی مددفراہم کرنا ہے،اُنھوں نے مزید کہا کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتا جب تک خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام نہ کریں یہ تب ممکن ہو گا جب خواتین اپنے آپ کوطاقتور اور محفوظ سمجھیں گی، جینڈر پروٹیکشن یونٹ کابنیادی مقصد معاشرے کی متاثرہ خواتین و بچوںکو تحفظ فراہم کرنے کے ساتھ پولیس پر اعتماد بحال کر نا ہے خصوصی ڈیسک اور ہیلپ لائن کے ذریعے جنسی ہراسمنٹ،جبری مشقت،گھریلو تشدد،بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے عوامل کا تدارک کرتے ہوئے ان کو فوری انصاف کی فراہمی اوران جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے شکنجے میںلاتے ہوئے مجاز عدالتوں سے سزا دلوانا ہے تاکہ مستقبل میں اس ناسور سے معاشرے کو محفوظ بنایا جاسکے۔

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان