10:06 pm
حکومت کا کام ہے کہ وہ اپنے فلم میکرز کو سپورٹ کرے، اس کے لئے فلم پالیسی لا رہے ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو ملک ترقی کرتے ہیں ان کی فلم، ڈرامہ اور ادب بھی ترقی کرتا ہے، فلم، ڈرامہ، گانا، فن اور ثقافت کے شعبوں کے لئے سازگار ماحول کی ضرورت ہے، فلم میکرز کو ترکی اور خلیجی ریاستوں بالخصوص سعودی عرب پر فوکس کرنا چاہئے، حکومت فلم کی صنعت کی بحالی کے لئے جلد فلم پالیسی کا اجراءکرے گی، اگلے دس سال پاکستان کی ترقی کے سال ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو تین روزہ انٹرنیشنل
 فلم فیسٹیول کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ اب سیٹلائٹ کا زمانہ ہے، ہمیں پاکستان کے آرٹ ورک کو دنیا کے سامنے کھولنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب سے ٹیکنالوجی آئی ہے مرد اور عورت میں تفریق ختم ہو گئی ہے، دنیا تبدیل ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی پہلوئوں کی وجہ سے 1980ءکے بعد سے ہم فلم میں پیچھے چلے گئے، ملک ترقی کرتے ہیں تو ان کی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سمیت کھیل اور دیگر صنعتیں بھی ترقی کر رہی ہوتی ہیں۔ سیاسی ماحول نے فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ باقی شعبوں کو کس طرح آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم، ڈرامہ، گانا، فن اور ثقافت حساس شعبے ہیں، جب تک حکومت سازگار ماحول فراہم نہیں کرے گی، یہ شعبے آگے نہیں بڑھ سکتے۔

تازہ ترین خبریں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری