10:22 pm
اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر، پی آئی اے نے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی

10:22 pm

کراچی ( ویب ڈیسک ) اب کرایہ دیں بس کے سفر جتنا، اور سفر کریں ہوائی جہاز پر۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی قومی ائیرلائن پی آئی اے نے موسم گرما کے دوران اندرون ملک مصروف ترین روٹس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ پی آئی اے نے ملک کے سب سے بڑی شہر کراچی سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پنجاب کے دارالحکومت لاہور
اور خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور کے سفر کا کرایہ 6 ہزار 950 روپے مقرر کر دیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ یہ کراچی سے مذکورہ تمام شہروں کے درمیان سفر کا یک طرفہ کرایہ ہو گا۔ اس سے قبل پی آئی اے نے کرونا ویکسین لگوانے والوں کیلئے بھی خصوصی پیکج متعارف کروایا تھا۔ پی آئی اے کی جانب سے ویکسین لگوانے والے مسافروں کو رعایتی نرخ پر سفری ٹکٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔پی آئی اے حکام کے مطابق وہ شہری جن کی عمر 50 سال یا اس سے زائد ہے، اور وہ اپنی کورونا ویکسینیشن مکمل کروا چکے، تو انہیں اندرون ملک سفر کرنے پر 10 فیصد کم کرایہ ادا کرنے کی سہولت دی جائے گی۔دوسری جانب پی آئی اے کی کارکردگی سے متعلق اقتصادی سروے رپورٹ جاری کردی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ قومی ایئرلائن کی کارکردگی کورونا وباء کے باوجود مجموعی طور پر بہتررہی ، جس کی وجہ سے سال 2020-21 میں پی آئی اے کی مجموعی آمدن 97 ارب 8 کروڑ روپے رہی اور آپریٹنگ خسارہ 7 ارب روپے سے کم ہوکر صرف68 کروڑ ہوگیا۔ اقتصادی سروے رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ 2020ء میں طیاروں کی تعداد میں تو کمی ہوئی لیکن روٹس میں اضافہ ہوا، قومی ایئرلائن میں انتظامی امورکے ساتھ ڈسپلن کو بھی کافی بہتر کیا گیا ، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے آپریٹنگ لاگت میں کٹوتی کے علاوہ آپریٹنگ لاگت میں بھی کمی لانے کے لئے رضا کارانہ علیحدگی اسکیم متعارف کرائی ، جس کے نتیجے میں 770 ملین روپے کی بچت ہوگی جب کہ پی آئی اے کا سیٹ فیکٹر رواں سال81 فیصد سے کم ہوکر 74 فیصد رہا۔

تازہ ترین خبریں

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا