12:14 pm
آئی ایم ایف کی شرائط  پر بجٹ سے عوام کوئی فائدہ نہیں ،مولانا فضل الرحمن

آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ سے عوام کوئی فائدہ نہیں ،مولانا فضل الرحمن

12:14 pm

لاہور(روزنامہ اوصاف)جمعیت علما اسلام (ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سودی قرضوں پر بننے والے بجٹ سے آنے والی نسلیں بھی مقروض ہوتی چلی جارہی ہیں۔لاہورمیں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ بجٹ بھی آئی ایم ایف نے بنایا ہے، جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی، آئی ایم ایف کی شرائط پر پاس ہونے والے بجٹ سے غریب عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، حکومت نے ملکی معیشت کا ستیاناس کر دیا،نااہل حکمرانوں سے چھٹکارے کے لیے
 
پی ڈی ایم 4جولائی کو سوا ت اور 29جو لائی کو کراچی میں عوامی قوت کا مظاہرہ کرے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ وقف املاک بل آئین،شریعت اور بنیادی انسانی حقو ق کے منافی ہے، ہم نے اس بل کو پہلے ہی دن مسترد کر دیا تھا، ہم نے مساجد ومدارس کے تحفظ کی جنگ پہلے بھی لڑی، آج بھی لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑتے رہیں گے، نااہل حکو مت علماء کو تقسیم کرنے اور وفاق المدارس العربیہ کو توڑ نے کے لیے جو مرضی سازش کر لے ان کا انجام بھی سابق صدر پرویز مشرف کے بنائے گے بورڈز کی طرح ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا، موجودہ حکومت ملکی تاریخ کی سب ناکام اور نا اہل ترین حکومت ہے، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ عوام کا جینا دوبھرکر دیا ہے، معاشرے کے تمام طبقات سرپا احتجاج ہیں لیکن نا اہل حکومت سب اچھا کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے نام لیوا کے دور میں غریب ایک وقت کی روٹی کھانے سے بھی محروم ہو گیا، جتنی مہنگائی اس دور حکومت میں ہوئی ہے پاکستان کی تاریخ میں اتنی مہنگائی کسی کے دور حکومت میں نہیں ہوئی، اس وقت پوری قوم کی توقعات پی ڈی ایم سے وابستہ ہیں اور پی ڈی ایم عوام کو مایوس نہیں کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔