01:21 pm
بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات  میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

بجٹ میں وزیراعظم ہائوس اوروزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں اضافہ کیے جانے کاانکشاف مگرکتنا؟قوم کے لیے یقین کرنامشکل

01:21 pm

 اسلام آباد (ویب ڈیسک)  وفاقی حکومت کی جانب سے نئے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس   اور وزیراعظم سیکریٹریٹ  ے اخراجات میں 18 کروڑ 40 لاکھ روپے کا اضافہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے،  وزیر اعظم آفس (انٹرنل) کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ جبکہ وزیراعظم آفس (پبلک) کے لیے 17 کروڑ 20 لاکھ روپے اضافہ کیا جارہا ہے تاہم حتمی فیصلہ پارلیمنٹ سے بجٹ کی منظوری کی صورت ہوگا۔بجٹ دستاویز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس (وزیراعظم آفس انٹرنل)
کے لیے آئندہ مالی سال 2021-22ء میں مجموعی طور پر اخراجات کا تخمینہ 40 کروڑ 10 لاکھ روپے لگایا گیا ہے جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 38 کروڑ 90 لاکھ روپے ہیں۔اس لحاظ سے وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے اگلے مالی سال کے اخراجات میں ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہے جس میں وزیراعظم سمیت وزیراعظم آفس (انٹرنل) کے دیگر افسران و ملازمین کی تنخواہوں و الاؤنسز کی مد میں 31 کروڑ 11 لاکھ 46 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 29 کروڑ اٹھارہ لاکھ 43 ہزار روپے تھے۔وزیراعظم ہاؤس کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021-22ء کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 93 لاکھ تین ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔دستاویز کے مطابق اگلے مالی سال میں وزیراعظم ہاؤس کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 6 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران وزیراعظم ہاؤس کے آپریٹنگ اخراجات 6 کروڑ 97 لاکھ 76 ہزار روپے رہے ہیں اس لحاظ سے اگلے بجٹ میں آپریٹنگ اخراجات میں 23 لاکھ 34 ہزار روپے کی کمی کی جارہی ہے، اگلے بجٹ میں وزیراعظم آفس کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے بینفٹس کی مد میں اخراجات کے لیے 30 لاکھ 31 ہزار روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال یہ رقم 59 لاکھ 30 ہزار روپے ہے اس لحاظ سے اس مد میں ہونے والے اخراجات میں بھی کمی ہونے جارہی ہے۔اگلے بجٹ میں وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے گرانٹس، سبسڈیز اور قرضوں کی معافی کی مد میں اخراجات کے لیے 87 لاکھ روپے مختص کیے جارہے ہیں اور رواں مالی سال یہ رقم ایک کروڑ 9 لاکھ روپے تھی۔ اس لحاظ سے اس مد میں بھی اخراجات میں کمی ہونے جارہی ہے البتہ وزیراعظم ہاؤس کی رپیئر اور مینٹی نینس کی مد میں اگلے مالی سال میں بھی اخراجات میں کوئی اضافہ نہیں کیا جارہا ہے اور اسی سال کے برابر رقم رکھی جارہی ہے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم آفس (پبلک) کے اخراجات کے لیے اگلے مالی سال2021-22ء کے بجٹ میں مجموعی طور پر 52 کروڑ روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے نظر ثانی شدہ بجٹ میں یہ رقم 34 کروڑ 80 لاکھ روپے تھی اس لحاظ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے اخراجات میں 17 کروڑ 20 لاکھ روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔وزیراعظم سیکریٹریٹ کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز سمیت ملازمین سے متعلق دیگر اخراجات کے لیے اگلے مالی سال 2021-22ء کے بجٹ میں 42 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کیے جارہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران یہ اخراجات 27 کروڑ 71لاکھ 93 ہزار روپے تھے۔اس لحاظ سے وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ملازمین سے متعلق اخراجات میں اگلے مالی سال 2021-22ء کے دوران مجموعی طور پر 15 کروڑ 8 لاکھ 7 ہزار روپے کا اضافہ ہونے جارہا ہے۔دستاویزکے مطابق اگلے مالی سال2021-22ء میں وزیراعظم سیکرٹریٹ کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے6 کروڑ 8 لاکھ روپے مختص کیے جا رہے ہیں جبکہ رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران وزیراعظم سیکریٹریٹ کے آپریٹنگ اخراجات 4 کروڑ 54 لاکھ 86 ہزار روپے رہے ہیں۔ اس لحاظ سے اگلے بجٹ میں آپریٹنگ اخراجات میں ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار روپے کی کمی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان