02:32 pm
وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

وفاقی بجٹ کے بعد پنجاب کا بجٹ کب پیش کیا جائیگا؟تاریخ بارے پتا چل گیا

02:32 pm

اسلام آباد(نیو زڈیسک)صوبہ پنجاب کا آئندہ مالی سال 22-2021ء کا بجٹ کل 14 جون کو پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ تقریباً 2 ہزار 4 سو ارب روپے کے لگ بھگ ہوگا، پنجاب میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ گیا ہے، پنجاب میں ترقیاتی پروگرام کے لیے 550 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے
لیے 2 سو ارب روپے مختص کیئے جانے کی تجویز ہے جبکہ صحت اور تعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق صحت سہولت کارڈ کے لیے 70 ارب روپے، کورونا سے متاثر کاروباری کے ریلیف کے لیے 40 ارب روپے، سڑکوں کے لیے 35 ارب روپے جبکہ جنوبی پنجاب کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 80 ارب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جنوبی پنجاب کی ترقیاتی اسکمیوں کے لیے مختص فنڈز کسی اور جگہ خرچ نہیں ہو سکیں گے، زرعی شعبے کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے 20 ارب روپے خرچ ہوں گے اور 36 اضلاع کے لیے ترقیاتی پروگرام کے تحت 100 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ پروگرام کا منصوبہ 3 برس تک چلے گا، پنجاب میں انصاف اسکول اپ گریڈیشن پروگرام کے لیے 7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، اسکول اپ گریڈیشن پروگرام میں پرائمری اسکول شام میں سیکنڈری اسکول میں تبدیل ہو جائے گا۔اسی طرح ماحولیات، اقلیتوں اور اوقاف اور سیاحت کے لیے بھی بھاری رقم مختص کی جائے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گرین انفرا اسٹرکچر فنڈ میں ڈھائی ارب روپے تک رکھنے کی تجویز ہےذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی نے 9 سروسز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز دی ہے، پنجاب کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بعض ٹیکسز میں کمی کی تجویز ہے جبکہ بیوٹی پارلز، فیشن ڈیزائنرز، اسٹیچنگ سروسز، ویئر ہاؤس سروسز پر ٹیکس کم کرنےکی تجویز ہے۔ذرائع کے مطابق کنسٹرکشن، لانڈری، رینٹل بلڈرز سروسز پر ٹیکس کم کرنے کی تجویز ہے اور پنجاب ریونیو اتھارٹی کا آئندہ مالی سال کے لیے 160 ارب روپے ٹیکس کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ترقياتي بجٹ 600 ارب روپے سے زائد اور غير ترقياتی بجٹ 1350 ارب روپے تک ہونےکا امکان ہے۔وفاق سے 1680 ارب روپے سے زائد رقم حاصل ہو گئ جبکہ 300 ارب روپے پنجاب کے ٹيکس اور 73 ارب روپے نان ٹيکس سے حاصل ہوں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ گندم کی خريداری کے ليے400 ارب روپے مختص کيئے جائيں گے۔پنجاب کے بجٹ میں ملازمین اور پنشنز کے لیے 10 فیصد اضافے کی تجویز بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

تحریک انصاف سندھ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی ،شیخ رشید

تحریک انصاف سندھ میں بھی اپنی حکومت بنائے گی ،شیخ رشید

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا