03:25 pm
نئے پاکستان کے بجٹ  میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو  ہوگا،شاہد خاقان عباسی

نئے پاکستان کے بجٹ میںفائدہ صرف خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو ہوگا،شاہد خاقان عباسی

03:25 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ نئے پاکستان کا بجٹ جھوٹ کی بنیاد پر ہے ،گھی ، دودھ سمیت کھانے پینے کی اشیاء پر ٹیکسوں کی بھرمار کی گئی ہے،اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں15فیصد تک اضافہ کیا گیاہے ،بجٹ کا فائدہ صرف عمران خان کی اے ٹی ایمز مشینوں کو ہوگا ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہاکہ انہوں نے کہاکہ خشک دودھ پر بھی ٹیکس لگ گیا ہے ،دودھ سے بننے والی ہر چیز مہنگی ہوگی ،بچوں کی خوراک مہنگی ہوگی ،آج بچوں کے پیٹ کاٹ کر حکومت جعلی ہدف کو پوراکرنا چاہتی ہے ،دوہزاراٹھارہ میں گھی پر ٹیکس اکیس روپے تھا اور آج عمران خان کے نئے پاکستان اور ریاست مدینہ میں 51روپے ٹیکس ہے اور یہ ہر پاکستانی اضافی ٹیکس ادا کررہاہے ، یہ بات بجٹ میں نہیں لکھی ذرابتائیں
 
عوام کو کہ گھی پر کتنا ٹیکس لگایا ہے۔انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عمران خان کی مافیا کو فائدہ دیاجارہاہے ،عمران خان کے اے ٹی ایمز کو فائدہ دیا جارہاہے وہ ملک میں ڈاکہ ڈالیں ، جگہ خریدیں ، کنسٹرکشن انڈسٹری والے جومرضی کرتے پھریں ان کو چھوٹ دی گئی ہے جس کا اثر یہ ہواہے کہ کالے دھن والے لوگ آج جائیدادیں خرید رہے ہیں مگر جوغریب آدمی جو ٹیکس دیتا ہے وہ اپنا گھر تک نہیں چلا سکتا۔انہوں نے کہاکہ تین سال گزرنے کے باوجود بھی معیشت کا ہر پیمانہ 2018 کی مسلم لیگ(ن) حکومت سے کم ہے ،تقریریں کرنا اور جھوٹ بولنا بڑا آسان ہوتاہے لیکن حقائق بدلتے نہیں ہیں ،آج جو بجٹ رکھا گیا ہے اس کی بنیاد ہی جھوٹ پر ہے اور وہ جھوٹ ہے کہ حکومت کی آمدن کیا ہو گی ، ہمیں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی آمدن پانچ ہزار آٹھ سو انتیس ارب ہوگی یہ وہی حکومت ہے جس نے دو سال پہلے کہا تھا کہ حکومت کی آمدن5ہزار555ارب ہو گی لیکن آمدن چار ہزار ارب تک بھی نہیں پہنچی تھی۔جب سے عمران خان کی حکومت آئی ہے ملک میں 12سو ارب کے نئے ٹیکس لگے ہیں اور جو ملک کے اندر مہنگائی ہوئی ہے جو روپے کی قدر میں کمی گئی یہ کل ملا کر 2ہزاراکیس سو ارب کی آمدن میں اضافہ بغیر محنت کیے ہوجاتا لیکن حقیقت یہ ہے کہ آج بارہ فیصد مہنگائی کے باوجود بھی صرف آٹھ سو ارب روپے کی اضافی رقم تین سال میں حاصل کی جاچکی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان