09:23 pm
تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے وفاقی بجٹ میں تعلیمی شعبہ کو نظرانداز کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ حکومت کی ترجیحات میں تعلیم جیسا اہم موضوع شامل نہیں ہے، کورونا سے متاثرہ تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے، حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیمی بجٹ موجودہ
حالات کے مطابق کیا جائے جبکہ کورونا سے متاثرہ نجی تعلیمی اداروں کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو یہاں سے جاری کردہ اپنے بیان میں کیا۔ملک ابرار حسین کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں تعلیمی شعبہ کو یکسر نظرانداز کرنے سے ثابت ہوتا ہے کہ اس حکومت کی ترجیحات میں بھی تعلیم شامل نہیں ہے، یہی وجہ ہے ہمارا ملک موجودہ ڈیجیٹل دور میں بھی خواندگی کے حوالے سے پسماندہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے دوران دیگر کاروباری شعبہ کی طرح شعبہ تعلیم بالخصوص نجی شعبہ شدید متاثر ہوا ہے اس کے باوجود بجٹ میں اس شعبہ کو ریلیف نہ دینا ناقابل فہم ہے۔انہوں نے مطالبہ کہا کہ تعلیمی بجٹ کو چار فیصد تک بڑھاتے ہوئے کورونا متاثرہ نجی شعبہ تعلیم کو ریلیف دیا جائے۔

تازہ ترین خبریں

وہی ہوا جس کا ڈ ر تھا،لاک ڈاؤن۔۔۔!!! دکانیں بند، بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بارے بڑی خبر آگئی، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ موسمیات نے کن کن شہروں میں بارش کی پیشگوئی کردی ؟ جانیں

پاک فوج کے زیر اہتمام کانگو میں’’ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈ‘‘ کا انعقاد

ظل سبحانی دوم عرف شوباز نے پنجاب میں اداروں کیساتھ کھلواڑکیا،فردوس عاشق

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ