12:20 am
شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 جڑانوالہ(مانیٹرنگ ڈیسک )جڑانوالہ 60 سالہ تاجر کو اغواءکے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد اقبال اعوان کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج. تفصیلات کے مطابق منڈی بچیانہ کے رہائشی بلال ولد عبدالغفار نے پولیس کو بتایا کہ سائل نے الیکڑک سٹور کی دکان بنا رکھی ہے جبکہ سائل کا والد کریانہ شاپ میں موجود تھا کہ
اسی دوران الزام علیہ ملک عبدالرشید ہمراہ 15 کس کار اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر آئے اور والد کی دکان میں زبردستی داخل ہو کر سائل کے والد کو مارنا شروع کر دیا بعدازاں سائل کے والد کو کار میں ڈال کر ساتھ لے گئے اور دکان سے اڑھائی لاکھ روپے نکال لیے. الزام علیہان نے سائل کے والد کی حبیب سے بھی 80 ہزار روپے نکال لیے اور اڑھائی گھنٹے تک نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا بعدازاں والد کو ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک کر فرار ہو گئے، سائل کے پاس وقوعہ کی ویڈیو بھی موجود ہے. پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ملک شاہد اقبال اعوان کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے. یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ تاجر کو اغواءکے بعد مبینہ تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعہ پر منڈی بچیانہ کے تاجروں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا اور شٹرڈاون ہڑتال کی کال دی تھی جس پر پولیس نے تشدد کا نشانہ بننے والے تاجر کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان