01:25 am
پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

01:25 am


گوجرانوالہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں رشتہ مانگنا جرم بن گیا، لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کے ٹکڑے کرکے لاش نہر میں بہادی۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے سیٹلائٹ میں پیش آیا ، جہاں صرف رشتہ مانگنے کے
جرم میں لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان لڑکے کو ٹکڑے کرکے لاش کو نہر میں بہا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ رضوان نامی نوجوان اپنے رشتے کے لئے طارق نامی شخص کے گھر گیا اور اس سے اس کی بیٹی کا رشتہ مانگا، جس پر طارق اور اس کے بیٹے عمر اور امیر حمزہ طیش میں آگئے اور رشتہ مانگنے والے رضوان کو قتل کردیا ، صرف یہی نہیں بلکہ ظالموں نے اس کی لاش کے ٹکرے ٹکرے کرنے کے بعد اسے بیگ میں ڈال کر نہر میں پھینک آئے۔ معلوم ہوا ہے کہ رضوان کے گھر والوں کی طرف سے گمشدگی کی اطلاع تھانہ کینٹ پولیس کو دی گئی، جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی، شواہد و جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزم طارق اور اس کے دونوں بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ، جس کے بعد تھانہ کینٹ پولیس نے طارق اور اس کے بیٹوں عمیر اور امیر حمزہ کو گرفتار کرکے سیٹلائٹ پولیس کے حوالے کردیا جہاں سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں ناجائز تعلقات کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہادیں ، یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ میں پیش آیا ، جہاں مسمات طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم باہمی رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے دیگر ملزموں صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کو اغواء کرنے کے بعد کمرے میں بند کردیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر انہیں قتل کردیا جب کہ دونوں کی لاشوں کو نہر میں بہا دیا۔ بتایا گیا ہے کہ واقعے کا علم ہونے پر ریسکیو 1122 اور پولیس اہلکاروں نے نہر سے لاشیں نکالنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا ، پوسٹمارٹم کے بعد مقتولین کی نعشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جب کہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو حراست میں لے لیا گیا ، پولیس کو شبہ ہے کہ دوہرے قتل کیلئے ولانہ برادری کا جرگہ ہوا جس میں قتل کا فیصلہ کیا گیا۔

تازہ ترین خبریں

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان

 ،اسلام آبادسیکٹر E/11میں 1سو روپے فی کنال کے حساب سے لوٹ سیل لگ گئی ،پاکستانی حیران ، پریشان