10:46 am
 حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،احسن اقبال

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کے رہنما احسن اقبال نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت رنگ روڈ منصوبے کے ملزمان کو کلین چٹ دینے جارہی ہے،ہوسکتا ہے عمران خان کو ملزمان کو بچانے کیلئے پھر ڈی جی ایف آئی اے کو تبدیل کرناپڑے۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ جب عمران خان کے اپنے لوگوں کی کرپشن سامنے آتی ہے تو پھر ان کو نیب نہیں پکڑتی بلکہ ان کو عدالت دیکھتی ہے ،راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل کے حوالے سے بابراعوان کی زیر سایہ عدالت لگے گی اور وہ رنگ روڈ سکینڈل کے تمام ملزمان کو کلین چٹ دیدیں گے
 
ہوسکتا ہے کہ عمران خان کو پھر ڈی جی ایف آئی اے کا تبادلہ کرنا پڑ جائے تاکہ ان لوگوں کو بچایا جاسکے۔جتنے کرپشن کے سکینڈلز اس حکومت کے ریکارڈ پر آچکے ہیں اتنے سکینڈل پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں نہیں آئے ، ایل این جی کے اوپر ایک سو بیس ارب روپے کا سکینڈل سامنے آیا ، ندیم بابر کو گھر بھیج دوباقی پر مٹی پائو۔اس کےبعد ادویات کا سکینڈل آیا تو عامر کیانی سے وزارت صحت لے لو اور اسے پارٹی کا سیکرٹری جنرل لگا دو،کرپشن پر مٹی پائو۔وزارت صحت کا سیکنڈل آیا ظفر مرزا کو نکال دو اور باقی پر مٹی پائو۔پولیو کا سکینڈل آیا ،پاکستان کے پولیو کے پروگرام میں پی ٹی آئی جیالے نے بدترین کرپشن کی ہے اسے ہٹا دو باقی مٹی پائو۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا ایک ہی منشور ہے کہ اپوزیشن کو نہیں چھوڑوں گا جبکہ زلفی بخاری کو ملک سے باہر بھجوا دیا ،شوگرمافیا کو این آر او دیدیا گیااور من پسند مجرموں کو کلین چٹیں دینا حکومت کا منشور بن چکا ہے ۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم