07:46 pm
جامعات میں تحقیق اور جدت پر مبنی معیاری تعلیم کو فروغ دیا جائے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کو درپیش سائنس اور ٹیکنالوجی کے حوالہ سے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے جامعات میں تحقیق اور جدت پر مبنی معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوتھے صنعتی انقلاب کی ضروریات کے مطابق طلباء کو تیار کیا جائے۔ اس سلسلہ میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر جامعات کے مابین اشتراک کار کو فروغ دیا جائے۔ وہ پیر کو یہاں ایوان صدر میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)
کے متعلق بریفنگ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ لمز کے ریکٹر شاہد حسین نے صدر مملکت کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر لمز ڈاکٹر ارشد احمد، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت محی الدین احمد وانی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ لمز کے ریکٹر نے ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے لمز کی خدمات اور کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ملک کے دوردراز علاقوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلباء کی سہولت کیلئے آن لائن تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ جامعات ای لرننگ کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کریں، اس سے کورونا وبا کے دوران تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تحقیق اور جدت پر مبنی معیاری تعلیم کے فروغ کے حوالہ سے مہارت اور تجربات کے تبادلہ کیلئے جامعات کے مابین شراکت کار کو فروغ دینے پر زور دیا۔ صدر مملکت نے ہائر ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جامعات کے مسائل کے حل کیلئے تعاون اور روابط کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ملک میں تعلیم کے فروغ کو بڑی اہمیت دیتی ہے، اس سلسلہ میں احساس انڈرگریجویٹ سکالر شپ پروگرام کے تحت 50 ہزار سکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے لمز کی خدمات کو سراہا

تازہ ترین خبریں

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ہاسٹل میں مقیم طالبات کواجتماعی ز ی ا د ت ی  کا نشانہ بنا دیا گیا،رکن قومی سمبلی کے انکشافات نے پوری قوم کو لر

سوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ، سوئی سدرن نے عوام پر بجلیاں گر ادیں

سموگ اور دُھند سے جان کب چھوٹے گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسے کہتے ہیں ریلیف دینا،پیٹرول کی قیمتوں میں19 روپے کی بڑی کمی

سرکاری ملازمین کی موجیں،گریڈ 1سے 4کی تنخواہوں میں 20جبکہ گریڈ 5 سے اوپر ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ