10:20 am
کورونا وائرس کے پاکستان پر حملے جاری،مزید59افراد جاں بحق

 اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی سلسلہ نہ تھم سکا،گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید59افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید 838 افراد میں وائرس کی تصدیق کردی گئی جبکہ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔این سی او کے مطابق کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا
سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار256، خیبرپختونخوا 4 ہزار 234، اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار170، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 36 ہزار205، پنجاب 3 لاکھ 44 ہزار 196، سندھ 3 لاکھ 28 ہزار663، بلوچستان 26 ہزار 275، آزاد کشمیر 19 ہزار 791 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 727 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں

انگلینڈ نے پاکستان کوجیت کے لیے کتنے رنز کاہدف دیدیا،شائقین کرکٹ کے لیے کھیل کے میدان سے بڑی خبرآگئی

آج کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران گراؤنڈ میں اچانک سانپ آگیا، کھلاڑیوں نے کھیل روک دیا، ویڈیو وائرل

میچ کے دوران بھگڈر سے 174 افراد ہلاک،کتنے افراد زخمی ہوگئے ،کھیل کے میدان سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

’عمران نیازی کو اتوارکو بھی ضمانت مل گئی،کیا یہ سہولت دیگر پاکستانیوں کیلئے بھی ہوگی؟‘

حکومت کےلیے نئی مشکل کھڑی ہوگئی ،کسانوں کے بعد اب کس نے احتجاج کااعلان کردیا،وفاقی دارالحکومت سے بڑی خبرآگئی

عمران خان آج بھی ملک کاوزیراعظم۔۔۔باہرنکلو عوام۔۔شیخ رشید نے بڑی بات کہہ دی

دکان جل رہی تھی، مگر نماز نہیں چھوڑی ۔۔ نوجوان دکاندار کے ایمان نے مسلمانوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا، تصویر وائرل

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ کی گاڑی کوحادثہ،چیف جسٹس اب کہاں اورکس حال میں ہیں ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پوری کابینہ مستعفی ہوگئی، وجہ کیا بنی؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

قبر پر سیاہ چادر اور یہودی جملے لکھے ہیں ۔۔ حضرت داؤدؑ کی قبر مبارک، جہاں یہودی اور مسلمان ایک ساتھ جاتے ہیں

امپورٹڈ حکومت دھمکیاں دینے کے بجائے جیل میں ڈال ہی دو، عمران خان

سندھ یونیورسٹی جامشورو کی طالبہ کے قتل کا معمہ حل،کون ملوث نکلا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

آخری اورفیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ ،ٹاس پاکستان نے جیتایاانگلینڈ نے ؟جانیں اس خبرمیں

مندر سے واپسی پر ہندو یاتریوں کی گاڑی تالاب میں گرگئی،کتنے افرادہلاک ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی