11:23 am
پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا

11:23 am

اسلام آباد (ویب ڈیسک) : پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے کو پیرول پر رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے اسیر رہنما خورشید شاہ کے بھتیجے غلام مرتضیٰ شاہ علالت کے بعد انتقال کر گئے، جس کے بعد نماز جنازہ میں شرکت کے لیے پی پی پی رہنما نے پیرول پر رہائی کے لئے درخواست جمع کروائی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے خورشید شاہ کی رہائی کے لیے حکم جاری دیا ، جس کے بعد رہنما خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرخ شاہ کو 48 گھنٹوں کے لیے پے رول پر رہا کردیا گیا۔ دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کیخلاف زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی ، خورشید شاہ اور دیگر احتساب عدالت میں پیش ہوئے ، عدالت کو بتایا کہ خورشیدشاہ بھتیجے کے انتقال کی وجہ سےپرول پررہا ہیں جبکہ ریفرنس میں شامل خورشیدشاہ کےبیٹےایم پی اےفرخ شاہ بھی پرول پر ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے سپریم کورٹ نے پی پی رہنما خورشید شاہ کے بیٹے فرخ شاہ کو تین روز میں عدالت کے سامنے سرنڈر کرنے کا حکم دے دیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا تھا۔ خیال رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی اسمبلی کے سابق قائد حزب اختلاف اور پی پی پی رہنما خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 18 ستمبر 2019ء کو اسلام آباد میں گرفتار کیا تھا۔ نیب کی جانب سے خورشید شاہ، ان کے دو بیٹوں، دونوں بیگمات اور داماد صوبائی وزیر سید اویس قادر شاہ سمیت 18 افراد پر ایک ارب 30 کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف