02:54 pm
 ہم وزیراعظم کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل  کیلئے کوشاں ہیں،زلفی بخاری

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پاکستان افرادی قوت برآمد کرنے والے ایشیائی ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیاجبکہوزیر اعظم کے سابق معاون خصوصی سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک کروڑ ملازمتوں کے وعدے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق افرادی قوت کی برآمد میں پاکستان نے بھارت اور بنگلادیش کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ڈھائی سال کے دوران 12 لاکھ 32 ہزار پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا۔
 
بیرون ملک جانے والوں میں 5 لاکھ 70 ہزار پاکستانی سعودی عرب اور 4 لاکھ 74 ہزار متحدہ عرب امارات گئے۔نجی ٹی وی نے ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ سال کورونا وائرس کی خوفناک صورتحال اور عالمی پابندیوں کے باوجود 2 لاکھ 25 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار ملا۔ بنگلہ دیش سے 2 لاکھ 17 ہزار اور بھارت سے صرف 94 ہزار افراد روزگار کے لیے بیرون ملک جا سکے۔سال 2018 میں 3 لاکھ 82 ہزار اور سال 2019 میں 6 لاکھ 25 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے تھے۔ 65 ہزار پاکستانیوں کو عمان، 50 ہزار کو قطر اور 21 ہزار کو بحرین میں ملازمت کے مواقع ملے۔ اسی طرح 23 ہزار پاکستانیوں کو ملائیشیا، 2 ہزار 300 پاکستانیوں کو برطانیہ اور 11 سو پاکستانیوں کو امریکہ میں روزگار ملا۔

تازہ ترین خبریں

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن  لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

6دن بعد اگر6 لاکھ  لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ