03:39 pm
وزیراعظم کو چھ چھ ماہ کی تاریخوں پر تحفظات ، شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ، فواد چوہدری

وزیراعظم کو چھ چھ ماہ کی تاریخوں پر تحفظات ، شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کی جائے ، فواد چوہدری

03:39 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتیں شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے ،چھ چھ ماہ کی تاریخیں دینے پر وزیراعظم سمیت ہم سب کو تحفظات ہیں ،شریف خاندان لندن میں چھپا بیٹھا ہے اور احسن اقبال جیسے چمچوں کو دفاع کرنے کیلئے چھوڑا گیاہے ۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی خواہشا ت کے مطابق ڈویلپ ہو چکی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے عام انتخابات میں الیکٹرونک مشینیں استعمال ہوں گی ،نادرا کے آڈٹ سسٹم کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو رپورٹ پیش کی جاچکی ہے ،ہماری پہلی ترجیح صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے
 
جبکہ دوسری ترجیح اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینا ہے ۔اوورسیز پاکستانیز کو ہم سوفیصد اپنا لازمی جزو تصور کرتے ہیں اورہم سمجھتے ہیں کو ان کو یہ حق لازمی طورپر دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت حیرت ہوئی جب احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان کے مسائل کا کیا علم ہوگا؟ جن کی ساری لیڈر شپ لندن بیٹھی ہے اور جن کی ساری پراپرٹی لندن میں پڑی ہے نوازشریف کاغذات اٹھا کر دیکھ لیں کہ وہ لندن میں کتنا ٹیکس دے رہےہیں اور پاکستان میں کتنا ٹیکس دیتے ہیں ؟یہ ماڈرن ایسٹ انڈین کمپنی جس کوہم (ن)لیگ کہتے ہیں اس مغل بادشاہوں کادور موجودہ صدی میں دہرایاہے ،یہ دیسی ولایتی ہیں اور وہ مکمل ولایتی تھے ،جس طرح ایسٹ انڈین کمپنی نے یہاں پر آئی اور پیسہ لوٹا اور بیرون ملک منتقل کیا بالکل اسی طرح نوازایسٹ انڈین کمپنی نے بھی یہی کچھ کیا ،پاکستان سے پیسہ لوٹا اور باہر جائیداد بنائیں ، باہر پیسہ منتقل کیا ،اب وہاں پر پولو میچ دیکھ رہے ہیں

،جس کو پولو کی سمجھ ہے کہ اس کو پتہ ہے کہ لندن کے اندر پولوپونی رکھنا کتنا مشکل ہے اورکتنا پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے ،ان کو شرم آنی چاہیے ،نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن علاج کیلئے گئے مگر وہاں پر علاج کی بجائے پولو کھیلتے اور دیکھتے پھرتے ہیں اور پوری قوم اس پر افسردہ ہے ،عدالتوں کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن جس طریقے سے نوازشریف کو باہربھجوایا اس پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف اینڈ کمپنی کو پاکستانی عدالتوں میں پیشی کیلئے بلایا جاتا ہے تو کہتے ہیں ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا مگر احسن اقبال جیسے چمچےکڑچے ان کا دفاع کرتے پھر رہےہیں ۔شہبازشریف کو بھی ایف آئی اے چار سوالات بھیجے ہیں کہ منی لانڈرنگ کا جواب دیں ۔فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ کیس عدالتوں میں لگتے ہیں تو پھر چھ چھ ماہ ان کی تاریخیں بھی نہیں لگتیں،اس پر وزیراعظم اور پوری قوم کو تحفظات ہیں ۔میری درخواست ہے کہ ان دو چار بڑے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر چلائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔

تازہ ترین خبریں

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ۔۔؟ صوبائی وزیر تعلیم نے اہم بیان جاری کر دیا

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا