04:35 pm
شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت،وزیراطلاعات نے ایسی بات کہہ دی جس سے لیگی کارکنان پریشان ہوجائیں گے

شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت،وزیراطلاعات نے ایسی بات کہہ دی جس سے لیگی کارکنان پریشان ہوجائیں گے

04:35 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتیں شہبازشریف کیخلاف کیسوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرے ،چھ چھ ماہ کی تاریخیں دینے پر وزیراعظم سمیت ہم سب کو تحفظات ہیں ،شریف خاندان لندن میں چھپا بیٹھا ہے اور احسن اقبال جیسے چمچوں کو دفاع کرنے کیلئے چھوڑا 
گیاہے ۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کی خواہشا ت کے مطابق ڈویلپ ہو چکی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ اگلے عام انتخابات میں الیکٹرونک مشینیں استعمال ہوں گی ،نادرا کے آڈٹ سسٹم کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو رپورٹ پیش کی جاچکی ہے ،ہماری پہلی ترجیح صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد یقینی بنانا ہے جبکہ دوسری ترجیح اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق دینا ہے ۔اوورسیز پاکستانیز کو ہم سوفیصد اپنا لازمی جزو تصور کرتے ہیں اورہم سمجھتے ہیں کو ان کو یہ حق لازمی طورپر دیا جانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مجھے بہت حیرت ہوئی جب احسن اقبال نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کو پاکستان کے مسائل کا کیا علم ہوگا؟ جن کی ساری لیڈر شپ لندن بیٹھی ہے اور جن کی ساری پراپرٹی لندن میں پڑی ہے نوازشریف کاغذات اٹھا کر دیکھ لیں کہ وہ لندن میں کتنا ٹیکس دے رہےہیں اور پاکستان میں کتنا ٹیکس دیتے ہیں ؟یہ ماڈرن ایسٹ انڈین کمپنی جس کوہم (ن)لیگ کہتے ہیں اس مغل بادشاہوں کادور موجودہ صدی میں دہرایاہے ،یہ دیسی ولایتی ہیں اور وہ مکمل ولایتی تھے ،جس طرح ایسٹ انڈین کمپنی نے یہاں پر آئی اور پیسہ لوٹا اور بیرون ملک منتقل کیا بالکل اسی طرح نوازایسٹ انڈین کمپنی نے بھی یہی کچھ کیا ،پاکستان سے پیسہ لوٹا اور باہر جائیداد بنائیں ، باہر پیسہ منتقل کیا ،اب وہاں پر پولو میچ دیکھ رہے ہیں ،جس کو پولو کی سمجھ ہے کہ اس کو پتہ ہے کہ لندن کے اندر پولوپونی رکھنا کتنا مشکل ہے اورکتنا پیسہ خرچ کرنا پڑتا ہے ،ان کو شرم آنی چاہیے ،نوازشریف بیماری کا بہانہ بنا کر لندن علاج کیلئے گئے مگر وہاں پر علاج کی بجائے پولو کھیلتے اور دیکھتے پھرتے ہیں اور پوری قوم اس پر افسردہ ہے ،عدالتوں کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن جس طریقے سے نوازشریف کو باہربھجوایا اس پر دکھ ہوا۔انہوں نے کہاکہ جب نوازشریف اینڈ کمپنی کو پاکستانی عدالتوں میں پیشی کیلئے بلایا جاتا ہے تو کہتے ہیں ان پر پاکستانی قانون لاگو ہی نہیں ہوتا مگر احسن اقبال جیسے چمچےکڑچے ان کا دفاع کرتے پھر رہےہیں ۔شہبازشریف کو بھی ایف آئی اے چار سوالات بھیجے ہیں کہ منی لانڈرنگ کا جواب دیں ۔فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ شہبازشریف کے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے کیونکہ کیس عدالتوں میں لگتے ہیں تو پھر چھ چھ ماہ ان کی تاریخیں بھی نہیں لگتیں،اس پر وزیراعظم اور پوری قوم کو تحفظات ہیں ۔میری درخواست ہے کہ ان دو چار بڑے کیسز کو روزانہ کی بنیاد پر چلائیں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آسکیں۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

حکومت کی موثر اقتصادی پالیسیوں کے باعث ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، شفقت محمود

 حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

حاملہ خواتین بھی کورونا ویکسین لگواسکتی ہیں۔ڈاکٹر فیصل سلطان

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے رکن قومی اسمبلی  علی وزیر پر فرد جرم عائد کردی۔

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

انگلینڈ کا دورہ پاکستان کے انکار پر دکھ ہوا. چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ 

 ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

ملکی سربراہ کو ملنے والے تحائف ماضی کی طرح غائب نہیں ہوتےبلکہ توشہ خانہ میں جمع کروائے جاتے ہیں۔ شہباز گل

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

چہلم امام حسینؓ کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ

قومی کرکٹ ٹیم  کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 23 ستمبر سے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں جلوہ گر ہوں گے

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن اورپاکستان پیپلز پارٹی کاتصادم صرف دکھاوے کی سیاست ہے۔سراج الحق 

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے ایک اور سہولت کا اعلان

 سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

سواتی صاحب الیکشن کمشنر کس کی گھڑی کس کی چھڑی ہے اس سے ہمیں مطلب نہیں۔ ناصر حسین شاہ

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں تیز بارش ۔۔۔۔ بجلی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ جاری

 اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

اپوزیشن جماعتیں صرف ذاتی مفادات کا تحفظ چاہتی ہیں۔عثمان بزدار

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

مریم نواز نے جاتی امرااراضی انتقال منسوخی کیس میں دوبارہ فریق بنانے کی درخواست دائر کردی

 بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔

بی آر ٹی میں سفر کرونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط کر دیا گیا ہے۔