09:04 pm
” دیکھتے ہیں ان کی ترقی کیسے ہو تی ہے ، ان پر ۔۔۔“شہری کو1966 میں زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈی سی ملتان پر شدید برہم ،

” دیکھتے ہیں ان کی ترقی کیسے ہو تی ہے ، ان پر ۔۔۔“شہری کو1966 میں زمین کی الاٹمنٹ کا معاملہ ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ڈی سی ملتان پر شدید برہم ،

09:04 pm

لاہور (ویب ڈیسک )ہائیکورٹ میں بھارت سے ہجرت کرکے آنے والے کو 55 سال بعد بھی زمین الاٹ نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو توہین عدالت کا نوٹس جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر ریونیو کو بھی 21 جون کیلئے توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق 1966 میں پوجا رام کی 47 ایکڑ زمین ہجرت کر کے پاکستان آنے والے برکت کو الاٹ ہوئی ، بورڈ آف ریونیو نے الاٹمنٹ پر اعتراض لگا یا جسے برکت
نے 1967 میں عدالت میں چیلنج کیا ، مختلف عدالتوں میں کیس ہوتا ہوا سپریم کورٹ پہنچا، 2016 میں فیصلہ برکت کے حق میں آیا، برکت کے انتقال کے بعد پوتے شوکت نے لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست دی، چیف سیٹلمنٹ کمشنر نے برکت کو 1966 میں کی گئی الاٹمنٹ کینسل کر دی ۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار کو پانچ سے چھ دہائیوں سے در در کے دھکے کھانے پڑے ، مختلف حیلے بہانوں سے درخواست گزاروں کو مقدمات میں الجھا رکھا ہے ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ اب بھی کوئی جعلی سا بندہ کھڑا کر کے سول کورٹ میں دعویٰ کر دیا ہو گا ،نامکمل رپورٹ اور جھوٹ رپورٹ پیش کرنے پر توہین عدالت کا نوٹس دے رہاہوں ، ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے مکمل رپورٹ پیش نہیں کی ، ڈی سی ملتان نے عدالت سے حقائق چھپائے ، پہلی مقدمے بازی سپریم کورٹ تک گئی ،حکومت نے عدالتی حکم پر عمل نہ کیا ، درخواست گزار نے حکام کے آرڈرز کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ، عدالت نے ڈی سی کا کالعدم قرار کیا ، عدالت کے واضح احکامات کے باوجود عمل نہ کرنا واضح توہین عدالت ہے ، رجسٹرار آفس ڈی سی اور اے سی ملتان کے خلاف توہین عدالت کی علیحدہ فائل تیار کرے ، یہ لوگ اندر جائیں گے ، ان کی سر وس ریکارڈ پر توہین عدالت کا نوٹس لگا رہے ہیں ، دیکھتے ہیں ان کی ترقی کیسے ہوتی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا