09:44 pm
پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو سول اعزاز دینے کی تقریب

15  جون کو بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے زیراہتمام پاک چین تعلقات کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے افسران کو پاکستان اعلیٰ سول اعزاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب  میں صدر پاکستان جناب عارف علوی  کی جانب سے بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات جناب محمد سلیمان محسود ایجوکیشن اتاشی اور
جناب محمد جنید سیکنڈ سکیرٹری کو پاک چین تعلقات کی مضبوطی میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر الگ الگ تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔ دونوں افسران نے رضا کارانہ طورپر نوول کورونا وائرس وبا کے دوران ووہان میں خدمات سرانجام دیں۔ دونوں افسران جب ووہان میں پہنچے تو اس وقت وہاں وبا عروج پر تھی انہوں نےلاک ڈاؤن کے دوران 53 روز تک ووہان میں قیام کیا اور پاکستانی طلبہ و طالبات کی بھرپور معاونت کی۔ چائنا میڈیا گروپ کی اردوسروس کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب سلیمان محسود نے کہا کہ وہ چینی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں پاکستانی ٹیم کی بھرپور معاونت کی۔ جناب محمد جنید نے چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو میں وبا کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور کارکنوں کی خدمات کو شاندار انداز میں خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پارٹی قیادت کی شبانہ روز کاوشوں کا نتیجہ ہی تھا کہ چین دنیا میں سب سے پہلے وبا پر قابو پانے میں کامیاب ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں سفیر پاکستان جناب معین الحق نے سول اعزازات کی اس تقریب کو چین پاک سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے نام کیا۔ تقریب میں چین اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

گرمی سے پریشان شہری ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نےکن کن شہروں میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی؟ٹھنڈی ٹھنڈی خبر آگئی

اسحاق ڈار کی گرفتاری تک اس کیس کا فیصلہ نہیں ہو گا، احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسمبلیاں توڑیں گے یا نہیں؟ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحادی جماعتوں کا ہنگامی اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو کوئی عہدے سے نہیں ہٹا سکتا، وفاقی وزیر قانون کا دوٹوک اعلان

یا اللہ رحم ، انتہائی خوفناک حادثہ ، کئی جانیں چلی گئیں، متعدد خاندان سوگ میں ڈوب گئے

آئی جی سندھ مشتاق مہر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سابق وزیر خزانہ کو پاکستان بلا لیا گیا، نگران وزیراعظم کیلئے نام فائنل کر لیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دیدیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

ڈالر نے پھر اونچی چھلانگ لگا دی ، روپے کے مقابلے قدر میں کتنا اضافہ ہوا؟انٹربینک سے بڑی خبر

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے پاس کیا آپشنز ہیں؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

مجھے شادی سے بچاؤ ۔۔ چوتھی بیوی بننے کی خواہش مند لڑکی کا خواب عامر لیاقت نے کیسے توڑ دیا

 پاکستانی عوام کو مبارک، لوٹے فارغ،پنجاب حکومت کا جواز ختم، وفاقی حکومت فوری طور پر استعفیٰ دے،اسدعمر

چلتی گاڑی کو درست نشانہ بنانے کے لیے پڑوسی ملک کاہائپرسونک میزائل کامنصوبہ

امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ۔۔۔گالیاں ن لیگ کو پڑ رہی ہیں اور زرداری مزے کر رہا ہے،عمران خان حکومت پربرس پڑے