09:47 pm
ایئر چیف کیلئے ریڈ کارپٹ ہم نے نہیں گاؤں والوں نے خود بچھایا تھا" وائرل ویڈیو پر پاک فضائیہ کا رد عمل آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان پاک فضائیہ نے وضاحت کی ہے کہ 11 جون کو ایئر چیف کے اپنے گاؤں کے دورے کے موقع پر ریڈ کارپٹ فضائیہ نے نہیں بلکہ اہلِ دیہہ نے دھرتی کے سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بچھایا تھا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 11 جون کو پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو نے ایک آپریشنل ایریا کا دورہ کیا اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہ اپنے آبائی گاؤں بھی گئے۔ ان کا گاؤں راستے میں تھا اسی لیے انہوں نے اپنے والدین
کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کا موقع غنیمت جانا اور اپنے گاؤں میں رک گئے۔ ایئر چیف بننے کے بعد ذمہ داریوں کی وجہ سے وہ گزشتہ تین ماہ سے اپنے والدین کی قبر پر حاضری نہیں دے پائے تھے۔ترجمان کے مطابق ایئر چیف کے سیکیورٹی پروٹوکول کے مطابق ان کے گاؤں میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ کے انتظامات کیے گئے تھے تاہم ریڈ کارپٹ پر استقبال فضائیہ کے پلان کا حصہ نہیں تھا۔ترجمان پاک فضائیہ نے واضح کیا کہ ایئر چیف کیلئے ریڈ کارپٹ ان کے آبائی گاؤں کے لوگوں نے دھرتی کے سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بچھایا تھا۔خیال رہے کہ کچھ روز پہلے ایئر چیف کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں ہیلی کاپٹر سے اتر کر ریڈ کارپٹ پر چل کر گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا