03:16 pm
قومی اسمبلی اجلاس: ہنگامہ آرائی،غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر پابندی عائد

قومی اسمبلی اجلاس: ہنگامہ آرائی،غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر پابندی عائد

03:16 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ایوان کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر پابندی عائد کردی۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے
مطابق اسپیکر اسد قیصر نے ایوان میں ہنگامہ آرائی اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اسمبلی حدود میںداخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ اراکین قومی اسمبلی پر یہ پابندی اگلے احکامات تک جاری رہے گی۔سیکریٹریٹ نے کہا کہ اسپیکر نے اراکین کے خلاف یہ کارروائی قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت کی ہے۔جن اراکین پر پابندی لگائی گئی ہے ان میں علی نواز اعوان، عبدالمجید خان، فہیم خان، شیخ روحیل اصغر، علی گوہر خان، چوہدری حامد حمید اور آغا رفیع اللہ شامل ہیں۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکیورٹی کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور وزرا کی جانب سے شور شرابا کیا گیا تھا، جبکہ اپوزیشن نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا تھا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی اور بجٹ کی کاپیاں پھینکنے سمیت شور شرابے کے باعث اسپیکر کو متعدد مرتبہ اجلاس میں وقفہ لینا پڑا۔اسد قیصر نے ایوان کو چلانے کی کوشش کی اور حکومت و اپوزیشن اراکین سے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر بیٹھنے اور اپوزیشن لیڈر کی تقریر سننے کا کہا۔حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد مرتبہ اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی کو جاری رہنے دیا جائے، تاہم ناکامی پر انہوں نے ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔اجلاس کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپ بھی ہوئی۔دوران اجلاس اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے درمیان کشیدگی میں اس وقت اضافہ ہوا جب پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر کو بجٹ کی کتاب دے ماری اور ان کے لیے نا مناسب زبان استعمال کرتے رہے۔بعد ازاں جب شہباز شریف نے تقریر شروع کی تو ان کے اراکین نے انہیں گھیرے میں لیے رکھا اور حکومتی اراکین کو قریب آنے کا موقع نہیں دیا تاہم وہ شور شرابہ اور یہاں تک کہ ایوان کے اندر سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔سوشل میڈیا میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی کے دوران ارکان کے رویے کی مذمت کی گئی اور مختلف ویڈیو بھی سامنے آتی رہیں۔بعد ازاں اسپیکر اسد قیصر نے بجٹ سے متعلق اجلاس کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے والے اراکین پر کل داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ 'آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف اور حکومتی ارکان کی جانب سے غیرپارلیمانی رویہ اور نازیبا زبان کا جو اظہار کیا وہ قابل مذمت اور مایوس کن ہے'۔انہوں نے کہا کہ 'آج کے واقعے کی مکمل تحقیقات کروائی جائے گی اور غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے والے ارکان کو کل ایوان میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی'۔

تازہ ترین خبریں

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

بنی گالہ پر چھاپوں کو جواب۔۔ جاتی امرا لیگی قیادت کےگھروں پر چھاپے مارنے کی تیاریاں مکمل ۔۔ تحریک انصاف کے بڑا اعلان کردیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

پاکستان کا وہ شہر جہاں 20کلو آٹے کا تھیلا 2000روپے تک پہنچ گیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

اگر 48 گھنٹوں میںسوات کے حالات کنٹرول نہ ہوئے تو۔۔۔سابق وزیراطلاعات مراد سعید نے بڑاالٹی میٹم دیدیا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

عمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع، ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک امیدوار 9 حلقوں سے انتخاب لڑےگا

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

گڑھے میں پھنسی مسافر بس پر ٹریلر اُلٹ گیا، کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ،پنجاب کے بڑے شہر سےانتہائی افسوسناک خبرآگئی

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

یہ مسجد کے ساتھ والے گھر میں رہتے تھے ۔۔ اسلام سے لوگوں کی زندگیاں بدلنے والے اسرار احمد ڈاکٹر بننے کی بجائے عالم دین کیسے بن گئے؟

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا  بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

حقیقی آزادی جلسہ۔۔ عمران خان آج کیا بڑا اعلان کرنےوالے ہیں ، وقت سے پہلے ہی بڑی خبر سامنے آگئی

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

چور زیرِ زمین دفن ہو گیا، بینک لوٹنے کا ارادہ کرنے والا ملزم الٹا خود ہی کیسے سرنگ میں پھنس گیا؟

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

پی ٹی آئی نے جس لابنگ فرم کی خدمات لیں، وہ پاکستان کی نیوکلیئرٹیکنالوجی کی مخالف ہے،وفاقی وزیرمصدق ملک نے بڑدعویٰ کردیا

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

وسیم اور وقار لیجنڈ لیکن آصف سے بہتر کوئی بائولر نہیں،قومی ٹیم کے فاسٹ بائولرنے حیران کن بات کہہ دی

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

فارن فنڈنگ کیس،قاسم سوری ایف آئی اے کے نوٹسز کے خلاف بڑااقدام اٹھالیا

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

این اے 245 ، جے یو آئی کا امیدوار کس کے حق میں دستبردارہوگیا،شہرقائد سے بڑی خبرآگئی

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

کم وقت میں انہوں نے بہت مقبولیت حاصل کی ۔۔ نیلے کپڑوں میں موجود مسکراتی یہ بچی آج کی کونسی مشہور شخصیت ہے؟

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

شمالی وزیرستان میں بم دھماکا،کتنے افرادجاں بحق ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبرآگئی