09:23 pm
میرا مستقبل تو برباد ہوگیا۔۔۔ بیرونِ ملک سے انجینئر بننے والا نوجوان پاکستان میں ٹھیلے پر “محبت کا شربت“ بیچنے پر مجبور کیوں؟

ملک میں بچے یہ سوچ کر اعلیٰ تعلیم حاصل کرتے ہیں اور کڑی محنت کرتے ہیں تاکہ کسی طرح ان کے دن بدل جائیں۔ لیکن کبھی کبھی ہوتا اس کے برعکس ہے۔ کراچی کے عبدالملک بھی ان ہی لوگوں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اعلیٰ تعلیم تو حاصل کرلی لیکن کسی رشوت یا تگڑی سفارش نا ہونے کے سبب اب ٹھیلوں پر شربت بیچنے پر مجبور ہیں۔   باہر کے ممالک سے تعلیم حاصل کی عبدالملک نے متحدہ عرب امارات سے اسکول کی تعلیم حاصل کی اور ایروناٹیکل
انجینئرنگ کی ڈگری چین کی یونیورسٹی سے حاصل کی۔ جیو نیوز کی وڈیو کے مطابق اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد عبدالملک کو لگتا تھا کہ پاکستان میں انھیں اچھی نوکری مل جائے گی لیکن ایسا نا ہوسکا۔     میرا مستقبل تو برباد ہوگیا عبدالملک کہتے ہیں “پاکستان آنے کے بعد میں نے کراچی، لاہور اسلام آباد، جہاں جہاں ائیر پورٹس ہیں ہر جگہ نوکری تلاش کی لیکن کہیں تنخواہ بہت کم تھی تو کہیں عہدہ نامناسب تھا اس لئے تنگ آکر میں نے شربت بنانے اور بیچنے کا کام شروع کردیا جو پینے والوں کو بہت پسند ہے لیکن میں یہ کہوں گا کہ سفارش نہ ہونے کی وجہ سے میرا مستقبل برباد ہوگیا“   میرا دل چاہتا ہے اپنی ڈگریاں ردی والے کو دیدوں عبدالملک کہتے ہیں کہ “چھ مہینہ بغیر جاب کے رہا تو یہ کام شروع کردیا۔ جتنا مجھے شوق تھا میں نے تعلیم حاصل کی لیکن اس تعلیم سے روزگار حاصل نہیں کرسکا۔ اب دل چاہتا ہے یہ ڈگریاں اور سرٹیفیکٹس ردی کی نذر کردوں“ عبدالملک عربی، انگریزی سمیت پانچ زبانوں پر عبور رکھتے ہیں     بیروزگار نوجوان کس کی ذمہ داری ہیں؟ سننے میں یہ سوال تھوڑا عجیب ہے کیونکہ عام طور پر نوجوان کسی کی ذمہ داری نہیں ہوتے بلکہ اپنے ملک اور خاندان کی ذمہ داریاں اٹھاتے ہیں لیکن اگر باصلاحیت، اعلیٰ تعلیم یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو ان کے اپنے ملک میں روزگار کمانے کے مواقع ہی میسر نہ ہوں تو وہ بھلا کیا کریں؟ بے شک حلال رزق جس طرح بھی کمایا جائے افضل ہے لیکن کیا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ شخص کا حق نہیں کہ اسے بھی کسی اچھے ادارے میں نوکری ملے؟ یہ سوال ہے ان حکمرانوں سے جو آپس کی ان بن اور کرسی کی کھینچا تانی میں ووٹ دینے والے عوام کو فراموش کرکے صرف اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں

تازہ ترین خبریں

گندا کھیل تواب شروع ہواہے۔۔ بہت کچھ سامنے آنےوالاہے ۔۔ وزیراعظم ہاؤس کے کچن کی بھی ویڈیو ہونے کا انکشاف

بھنگ والا پیزا کھاؤ ۔۔ سرور میں آجاؤ۔ بھنگ کے پکوڑوں کے بعد اب 'بھنگ والا پیزا' کھائیں،کہاں سے ملتا ہے؟ جانیے

پیسے ختم۔۔ تنخواہیں اورپنشن کیلئے بھی پیسے نہیں۔۔۔ سرکاری ملازمین کے ہوش اڑا دینےوالی خبر ۔کیاہونےوالاہے؟جانیے تفصیل

غربت نہیں غریب مکاؤ ۔۔۔ عوام کو 11ہزارو ولٹ کا جھٹکا لگادیاگیا،بجلی کی قیمتوں میں 5روپے فی یونٹ اضافہ

ڈیلی ویجز ملازمین کی سُن لی گئی ، عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

سکول بند ہونے کے بعد امتحانات بھی منسوخ کر دیئے گئے ، والدین اور طلبا کیلئے پریشان کن خبر آگئی

موٹروے بند۔۔۔؟ موٹروے پر سفر کرنے سے قبل یہ خبر ضرور پڑھیں

ایک تیر سے دو شکار، پیپلزپارٹی نے ن لیگ اور پی ٹی آئی کی بڑی وکٹیں گرا دیں

1800میں خریدی گئی انگوٹھی کی اصل مالیت کتنے کروڑ نکلی؟خاتون راتوں رات امیر ہو گئی

43سال امریکی قید میں رہنے والے شخص کیلئے ہمدردی میں چلائی گئی مہم میں لاکھوں ڈالرز کا فنڈ اکٹھا کر لیاگیا

گرج چمک کیساتھ بارشیں اور برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

قیمتوں میں 400روپے کی کمی ! آخرکار حکومت نے بڑا ریلیف دیدیا