02:10 pm
قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس بھی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

قومی اسمبلی کا آج کا اجلاس بھی ہنگامہ خیز ہونے کا امکان

02:10 pm

 اسلام آبادویب ڈیسک)( اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر حکومتی ارکان نالاں جب کہ اپوزیشن وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر برہم ہے۔نجی خبررساں ادارے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہنگامہ خیز ہونے کا امکان ہے، اور موجودہ صورتحال نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لئے مشکل پیدا کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی نے گزشتہ اجلاس میں نازیبا زبان استعمال کرنے والے اراکین پارلیمنٹ پر اجلاس میں شرکت پر
پابندی عائد کی تھی، جس کے بعد اپوزیشن کی سائیڈ لینے پر حکومتی ارکان نالاں ہیں اور وفاقی وزراء کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر اپوزیشن برہم ہے۔گزشتہ روز معاملات کو درست سمت کی جانب لے جانے کے لئے حکومت کی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، جس کو اپوزیشن سے مذاکرات کرنے اور اسمبلی میں تعاون کے لئے تیار کرنے کا ہدف دیا گیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن میں رسمی مذاکرات بھی نہ ہونے کا امکان ہے، اور اپوزیشن کی طرف سے تاحال مذاکرات کی پیش کش کو قبول نہیں کیا گیا، جس کی بڑی وجہ خود اپوزیشن میں دو دھڑے بن جانا ہے۔اپوزیشن کے ایک دھڑے کے رہنما چار سے زائد وفاقی وزراء کے خلاف سپیکر کی جانب سے کارروائی کی منتظر ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہ کئے جائیں، جو بھی مذاکرات ہوں گے پارلیمان کے اندر ہوں گے، حکومت بجٹ کے تین دن ضائع کرنے کے بعد کس منہ سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے، حکومت کو پارلیمنٹ کے اندر اجلاس کے دوران اپنے رویہ پر معذرت کرنا ہوگی۔اپوزیشن کے دوسرے دھڑے کا مؤقف ہے کہ اگر مذاکراتی کمیٹی بااختیار ہے تو پھر مذاکرات کئے جائیں تاکہ حل نکلے، جمہوریت کی خاطر اور نظام کو بچانے کے لئے مذاکرات کے دروازے بند نہیں ہونے چاہیئے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ایک مشارورتی اجلاس رکھا ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت خود وزیراعظم عمران خان کریں گے، جس میں حکومت ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرے گی، اور اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف اپوزیشن کی متوقع تحریک عدم اعتماد پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی پر پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے اعتراضات کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں

بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری ، کس تاریخ کو دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی؟

پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری ، کس تاریخ کو دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی؟

کورونا کے پھیلائومیں تیزی ، حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں لگا دیں،ایس او پیز جاری

کورونا کے پھیلائومیں تیزی ، حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں لگا دیں،ایس او پیز جاری

آج شام سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ کہاں کہاں سے شروع ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

آج شام سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ کہاں کہاں سے شروع ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

تعلیمی بورڈ کا شاندار فیصلہ۔۔ اسپیشل  امتحانات کرانے کا اعلان کردیا، کون کون سے بچے شرکت کریں گے؟

تعلیمی بورڈ کا شاندار فیصلہ۔۔ اسپیشل امتحانات کرانے کا اعلان کردیا، کون کون سے بچے شرکت کریں گے؟

عوام کو ایک جھٹکا لگانے کی تیاریاں۔۔بجلی کی قیمت میں 3روپے12پیسے اضافے کا امکان

عوام کو ایک جھٹکا لگانے کی تیاریاں۔۔بجلی کی قیمت میں 3روپے12پیسے اضافے کا امکان

شہر میں  60 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

شہر میں 60 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

ایشوریہ کی 18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د