11:52 am
نااہل ،نالائق اور ناجائز حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرق  کردیا،بلاول بھٹو زرداری

نااہل ،نالائق اور ناجائز حکومت نے عوام کو مہنگائی کے سونامی میں غرق کردیا،بلاول بھٹو زرداری

11:52 am

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے چار فیصد گروتھ اور معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ،سارے کا سارا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ،ناجائز ،نالائق اور نااہل حکومت کی وجہ سے عوام مہنگائی کے سونامی میں غرق ہو چکے ہیں ،ہر مزدور،کسان ،سفید پوش طبقہ سب کے سب مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں ،خبردار اگر کسی نے نالائق، نااہل اور ناجائز حکومت میں ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا ۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اسٹیل مل پر ہرجماعت کااپنا موقف ہے،گیس انفراسٹرکچر پر ٹیکسز تولگادیئے لیکن فراہم بھی کریں ،آپ کو ہرصوبے کوگیس فراہم کرناہوگی،حکمرانوں نے اپوزیشن کرنی ہے تو حکومت کون چلائے گا ؟حکومت نے خود کو بے نقاب کر دیا
 
،میری تقریر جیسی بھی ہے ،آپ کوسننی پڑے گی،وزیرا مواصلات کو سی پیک معاملے پرچینی حکا م کے ساتھ ملاقاتیں کرنی چاہئیں،مسلسل 4روز جو ایوان میں ہوا سب کچھ سفارتخانوں میں دیکھاگیا اوروہ ریکارڈ کررہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ اگر اپوزیشن نے اپوزیشن کرنی ہے اور حکومت نے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرنا ہے تو حکومت کون چلائے گا ، حکومت نے خود کوایکسپوز کرلیا ہے ،خبردار آپ میں سے کسی نے اس ناجائز اور نالااہل حکومت کیلئے ریاست مدینہ کا لفظ استعمال کیا ،یہ حکومتی لوگ چاہتے تھے اپوزیشن کو موقع نہ ملا کہ ہم آئی ایم ایف کے بجٹ کو عوام کے سامنے ایکسپوز نہ کریں ،یہ لوگ سمجھتے تھے کہ ہم تماشا کرکے عوام کے سامنے ایکسپوز نہیں ہوں گے اور یہ سمجھے تھے کہ تماشا کرکے چار فیصد گروتھ کی جھوٹی کہانی کو سچ ثابت کردیں گے ، یہ سمجھتے تھے کہ معاشی ترقی کی جھوٹی کہانی گالم گلوچ اور لڑائی سے سچ ثابت کریں گے ، اپوزیشن کو بولنے کا موقع نہیں ملے گا تو عوام کو پتہ ہی نہیں چلے گا کہ حکومت کا پورے کا پورا بجٹ جھوٹ پر مبنی ہے ،ان کو پتہ ہونا چاہیے کہ عوام کو ہماری تقرریوں کی ضرورت نہیں وہ تو آپ کی مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں ، آپ نے ہی عام آدمی کسان ، مزدور ،سفید پوش طبقہ ، پنشنرز ، چھوٹے تاجر سب کے سب مہنگائی کو بھگت رہے ہیں ، نوکری پیشہ شہری جو دن رات محنت کرتا ہے مگر اپنے والد اور والدہ کے لئے دوائی نہیں خریدسکتا ہے ان کو پتہ ہے کہ چار فیصد گروتھ جھوٹ ہے وہ مزدور جو بھوکے پیٹ سوتا ہے ان کو پتہ ہے کہ معاشی ترقی کا دعویٰ جھوٹا ہے ، وہ مزدور جوعمران خان کی مہنگائی کی وجہ سےاپنے بچوں کو سکول نہیں بھیج سکتا ان کو پتہ ہے کہ معاشی ترقی کے دعوے جھوٹےہیں ، عمران خان کے معاشی ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں ، پاکستان میں تو عمران خان کی مہنگائی افغانستان ، بنگلادیش اور بھارت کی مہنگائی سے بھی زیادہ ہے عوام شاید اس مہنگائی کومعاف بھی کردیتے اگر آپ عوام کو لاوارث نہ چھوڑتے ۔

تازہ ترین خبریں

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

اپوزیشن جتنے مرضی مارچ کر لے، ان ہاؤس تبدیلی آئیگی نہ حکومت ختم ہوگی:شاہ محمود قریشی

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

مری میں ساحتی سرگرمیاں دوبارہ شروع، روزانہ کتنی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت دی جائیگی؟

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سکول بند اور شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندیاں۔۔؟؟کورونا کے بڑھتے کیسز کے بعد این سی او سی کا اہم فیصلہ

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

سوموار کے روز ملک بھر کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا شاندار اقدام ، ہرطرف سے بچے کے علاج میں مایوس والدکیلئے بڑا اعلان کر دیا

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

ایک اور بڑا اقدام،وہ غیرملکی شہری جنہیں حکومتِ پاکستان نے شہریت دینے کا فیصلہ کرلیا

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

پولیس کا فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، کتنے لڑکے اور لڑکیاں گرفتار کر لئے گئے ؟ بڑے شہر سے شرمناک خبر آگئی

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

سمندر کی تہہ میں آتش فشاں دھماکہ ، پاکستان میں بھی گہرا اثر ۔۔کن کن ممالک میں سونامی تباہی مچائے گا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

شادی کی پہلی رات ہی دولہااوردلہن کیساتھ کیا ہوا؟ دلہن کی لاش برآمد جبکہ دولہا کس حالت میں تھا؟

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پرویز خٹک کی پی ٹی آئی میں چھوڑنے کی خبروں پر خود میدان میں کود پڑے ، بڑا اعلان کر دیا

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

پیٹرول قیمتوں میں ردو بدل ،وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ، بڑا دعویٰ

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی

نواز شریف کی بیماری کا پول کھل گیا، سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے لندن میں ملاقات کے بعد ساری حقیقت بیان کر دی