09:31 pm
بلوچستان کا 584 ارب کا بجٹ پیش، تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ

کوئٹہ(ویب ڈیسک )بلوچستان اسمبلی میں صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کے لیے 584 ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا۔بلوچستان اسمبلی کے باہر اپوزیشن کی جانب سے بھرپور ہنگامہ آرائی کے باجود صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کردیا۔بجٹ تقریر کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے لیے بلوچستان بجٹ کا کل حجم 584 ارب روپے ہے  جس میں ترقیاتی بجٹ کا 
تخمینہ 179 ارب 19 کروڑ روپے ہے، بجٹ خسارے کا تخمینہ 84.7 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ترقیاتی بجٹ کا تخمینہ 179 ارب 19 کروڑ روپے ہےوزیرخزانہ بلوچستان نے کہا کہ جاری اسکیموں کے لئے 112 ارب 54 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں اور نئی ترقیاتی اسکیموں کے لئے 76 ارب 65 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ شاہراہوں پر ایمرجنسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، بولان میڈیکل کالج میں 2 ہاسٹلزکی تعمیرکیلئے 20 کروڑ روپے مختص کی تجویز ہے۔کورونا سے نمٹنے کیلئے 3.6 ارب روپے مختص،وزیرخزانہ کا کہنا تھا کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے 3.6 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ڈاکٹرز، طبی عملے کی رہائشگاہوں کیلئے 10 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں اور تمام سرکاری ہسپتالوں میں پرچی سسٹم ختم کردیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کیلئے ہیلتھ کارڈ اسکیم لائی جارہی ہے، ہیلتھ کارڈ سے 18 لاکھ 75 ہزارخاندانوں کوعلاج کی سہولت ملے گی اور تمام افراد کو 10 لاکھ روپےتک مفت علاج میسرہوگا، ہیلتھ کارڈ اسکیم کیلئے 5.914 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا ہے، نئے مالی سال میں 5 ہزارنئی اسامیاں رکھی گئی ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تعلیم کیلئے 71 ارب روپےمختص کیے گئے ہیں اور صحت کیلئے 38 ارب روپے رکھے گئے ہیں جب کہ امن وامان کیلئے 52 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم