11:25 am
پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

پی ٹی آئی رہنما ء کی لاش منگلاڈیم سے برآمد ۔۔۔نماز جنازہ کب اورکہاں اداکی جائیگی ،اعلان کردیاگیا

11:25 am


منگلا (ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما اور رکن آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور کی لاشیں منگلا ڈیم سے مل گئیں، 11جون کو ان کی گاڑی دریائے جہلم میں گرگئی تھی،سردار صغیر چغتائی وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما سردار تنویر الیاس خان
کے سگے چچا تھے،ان کی نماز جنازہ 21 جون بروز سوموار راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام 4 بجے ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق نو روز قبل 11 جون کو آزاد پتن کے مقام پر آزاد کشمیر کے معروف سیاست دان سردار صغیر چغتائی کی گاڑی سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرا کر دریائے جہلم میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں صغیر چغتائی، سیکرٹری اور ان کے ڈرائیور ڈوب گئے تھے،کئی دنوں کی مسلسل محنت اور تگ و دو کے بعد آزاد پتن سے 112 کلو میٹر دور منگلا ڈیم سے دو افراد کی لاشیں ملیں جنہیں بعد میں سردار صغیر چغتائی اور ان کے ڈرائیور محمد سعید کے طور پر شناخت ہو گئی ہے۔دو روز قبل صغیر چغتائی کے سیکرٹری احتشام کیانی کی لاش بھی دھان گلی ڈڈیال سے ملی تھی۔سردارصغیرچغتائی اورانکےڈرائیور سعید خان کی نمازجنازہ 21 جون بروز سوموار راولا کوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام چار بجے ادا کی جائے گی جبکہ ساڑھے پانچ بجے آبائی گاؤں بنگوئیں میں دوسری مرتبہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور انہیں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا ۔21 جون بروز سوموار راولاکوٹ صابر شہید سٹیڈیم میں شام 4 بجے سابق امیدوار اسمبلی اورتحریک انصاف کے رہنماسردارصغیرچغتائی اورانکےڈرائیور سعید خان کی نمازجنازہ ادا کی جائے گی جبکہ 5:30بجے آبائی گاؤں بنگوئیں میں ادا کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا