12:24 pm
ٹاک شو میں گرماگرمی، قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

ٹاک شو میں گرماگرمی، قادرمندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کیخلاف پولیس کو درخواست دیدی

12:24 pm

کراچی ( ویب ڈیسک) ٹاک شو میں گرماگرمی کے معاملے پر قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کیلئے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست دائر کی گئی ہے ، قادر مندوخیل نے یہ درخواست کراچی کے ضلع کیماڑی کے تھانے سعید آباد میں جمع کروائی۔جس میں پی پی پی رہنماء 
نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے ٹی وی شو کے دوران انھیں تھپڑ مارا ، گالیاں اور دھمکیاں دیں ، جس کی بناء پر درخواست میں فردوس عاشق اعوان کے خلاف ہراسانی، قتل کی دھمکیاں اور تشدد کرنے کی دفعات کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی۔قبل ازیں معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کو ہرجانے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا، بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، معافی نہ مانگی گئی تو ہتک عزت آرڈیننس کے تحت کاروائی کریں گے ، نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ قادر مندوخیل نے پروگرام میں بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگائے ، بغیر ثبوت کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔قادر مندوخیل الزامات کو واپس لیں اور 14 روز میں غیرمشروط معافی مانگیں ، اگر مندوخیل نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت آرڈیننس 2020کے تحت کاروائی کریں گے۔ خیال رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے ایم این اے قادر مندوخیل کے درمیان بحث و مباحثہ ، تلخ کلامی کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی ، فردوس عاشق اعوان نے تلخ کلامی کے دوران مندوخیل کے منہ پر تھپڑ رسید کردیا لیکن مندوخیل نے اس کے جواب میں کوئی مزاحمت نہیں کی۔

تازہ ترین خبریں

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

عدالت نے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

ایف بی آر نے جولائی میں ریکارڈ 410 ارب روپے اکٹھے کیے،وزیراعظم

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا