09:52 pm
 حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے ۔ فرحت اللہ بابر

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے پاکستان پیپلزپارٹی اسلام آباد کی خواتین ونگ کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی میڈیا آفس میں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین انتخابات میں دھاندلی کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہے تاکہ اس کے ذریعے ایک سلیکٹڈ پارلیمان تشکیل دیا جا سکے جو اٹھارہویں ترمیم اور این ایف سی کو ختم کر دے۔پی پی پی ایسی کسی بھی کوشش
کو ہر فورم پر مذاحمت کرے گی اور عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم کی جماعتیںاسمبلیوں سے مستعفی ہو جاتیں تو سلیکٹرز ضمنی انتخابات کرا کر دو تہائی اکثریت حاصل کرلیتی۔ جب ایسا نہیں ہو سکا تو ڈیفیکٹو اسٹیٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرکے ایک اور سلیکٹڈ پارلیمنٹ بنا دیں۔ یہ ان کے پلان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ 2017ءمیں 72 مجوزہ تبدیلیوں میں سے 45 کو مسترد کر دیا ہے۔ حکومت پہلے ہی رات کی تاریکی میں ایک آرڈیننس لائی اور پھر اسے قومی اسمبلی سے منظور کرا لیا۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف اس قانون کو سینیٹ سے پاس نہیں ہونے دے گی۔ حکومت نے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے اس قانون کو اورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سے منسلک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کو اس طرح سے الیکٹرول پراسس میں لانا چاہیے جو قانونی اور آئینی ہو۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے اس کی تشریح پہلے ہی کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق سے ثابت ہوتا ہے کہ الیکٹورل ووٹنگ مشین سے انتخابات میں دھاندلی کروائی جا سکتی ہے۔ پاکستان میں عوام کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ کئی ایسے ممالک جنہوں نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کرنا ترک کر دیا ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم