11:21 am
عورتوں کے مختصرلباس کے حوالےسے وزیراعظم کا بیان۔۔۔سابقہ اہلیہ جمائما بھی میدان میں آگئیں

عورتوں کے مختصرلباس کے حوالےسے وزیراعظم کا بیان۔۔۔سابقہ اہلیہ جمائما بھی میدان میں آگئیں

11:21 am


لندن (ویب ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما  نے ڈھکے چھپے انداز میں عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان پر ردعمل دیا ہے۔اس سے قبل ری پ سے فحاشی کو جوڑنے پر بھی جمائما نے کھلے الفاظ میں عمران خان کے حوالے سے کہا تھا کہ جس عمران کو میں جانتی ہوں وہ کہتا تھاکہ پردہ عورتوں کی نہیں بلکہ مردوں کی آنکھوں پر ڈالنا چاہیے۔اب امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔وزیراعظم کے اس بیان نے
سوشل میڈیا پر نئی گرما گرم بحث چھیڑ دی ہے، اس بحث میں ان کی سابقہ اہلیہ نے بھی ڈھکے چھپے انداز میں حصہ لیا ہے۔انہوں نے اس سے قبل عمران خان کے بیان پر ردعمل میں کیے گئے ٹوئٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ایک ٹھنڈی آہ کیساتھ ’ایک بار پھر یہی‘ لکھا۔جمائما نے اپنے ٹوئٹ میں سعودی عرب کی ایک بزرگ خاتون کا قصہ بیان کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ ’آج بھی یاد ہے کہ جب برسوں پہلے وہ سعودی عرب میں تھیں تو ایک بزرگ خاتون برقع اور نقاب کیے ہ ر ا س ا ن ی کا شکار ہوئی تھیں۔‘جمائما نے لکھا کہ ’خاتون نے حقیقیت بتاتے ہوئے کہا کہ جب وہ برقع اور نقاب میں باہر کہیں جارہی تھیں تو ایک نوجوان نے ان کا پیچھا کیا ہ ر ا س ا ں کیا، جس سے چھٹکارا پانے کا واحد حل یہ تھاکہ وہ اپنا نقاب ہٹائے۔‘اپنے ٹوئٹ کے آخر میں جمائما نے لکھا کہ ’مسئلہ کبھی بھی خواتین کے لباس کا نہیں رہا ہے۔‘واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میںف ح ا ش ی اور ج ن س ی ز ی ا د ت ی و ںکے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیں۔عمران خان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کی اس معاملے پر رائے منقسم ہے۔عمران خان کا کہناتھاکہ انہوں نے کبھی نہیں کہا عورتیں برقعہ پہنیں، عورت کے پردے کا تصور یہ ہے کہ معاشرے میں بے راہ روی سے بچا جائے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی پہلی اہلیہ سے طلاق ہوئے ڈیڑھ دہائی کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم اب بھی مداح ان کی جوڑی اور محبت سے متعلق باتیں کرتے رہتے ہیں، جمائما بھی اپنے بیانات پر خبروں کا حصہ بنتی رہتی ہیں اور انہیں خبروں میں رہنے کا فن بھی خوب آتا ہے۔

تازہ ترین خبریں

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

عمرہ کے خواہشمندہوجائیں تیار۔۔۔وفاقی وزیرنے بڑی خوشخبری سنادی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کا اضافہ۔۔ 10لاکھ کی گاڑی 16لاکھ کو پہنچ گئی، 15لاکھ والی 25لاکھ تک جا پہنچی

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات  مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

آرمی چیف کی مدت ملازمت ،ایک ہی جماعت کے دوبیانات مسلم لیگ ن میں پالیسی اور قومی معاملات پر اختلافات کھل کر سامنے آ گئے

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پارٹی میں جھگڑے کارکنوں کے نہیں قیادت کے ہیں، خواجہ آصف کا اعتراف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

پی ٹی آئی کی حکومت کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے اورعام انتخابات کسی بھی وقت ہو سکتے ہیں۔خواجہ آصف

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

کھلاڑی محنت اور دیانتداری سے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔ڈاکٹر عارف علوی 

 پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

پولیس کو ویکسین کارڈ نہ رکھنے والوں کی گرفتاری سے روک دیا گیا

وزیراعظم  نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

وزیراعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں: شہبازشریف

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم