12:57 pm
ملک بھر میں فلورملز کی ہڑتال شروع ، آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ

ملک بھر میں فلورملز کی ہڑتال شروع ، آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشہ

12:57 pm


لاہور(روزنامہ اوصاف)سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد فلورملزم ایسوسی ایشن نے ہڑتال شروع کردی ،24 اور 25 جون کوگندم  کی پسائی روک دی جائے گی،ملک میں آٹے کا سنگین بحران پیدا ہونے کا خدشات پیدا ہو گئے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ اور فلورملز کے درمیان گندم سے نکلنے والے چوکر پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا 
تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے، اور فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے ملک بھر میں مرحلہ وار ہڑتال کا اعلان کردیا ہے.فلو ملز ایسوسی ایشن کے مطاق تین روزہ علامتی ہڑتال کے تحت آج سے ملک بھر میں فلورملز گندم کی واشنگ نہیں کریں گی، 24 اور 25 جون کوگندم کی پسائی روک دی جائے گی اور اس کے بعد بھی اگر حکومت کی جانب سے ٹیکس واپس نہیں لیا جاتا تو 30 جون سے ملک بھر کی فلورملزغیر معینہ مدت تک مکمل ہڑتال کریں گی جس میں سہولت بازاروں، اتوار بازاروں سمیت اوپن مارکیٹ میں آٹا سپلائی نہیں کیا جائے گا۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عاصم رضا نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں غذائی اشیاء پر ٹیکسز نہیں لگائے جاتے اور پاکستان میں اس کے برعکس ٹیکسز میں کٹوتی کی بجائے اضافہ کردیا گیا ہے، فنانس بل میں گندم کے چوکر کی سیل پر 17 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کیا گیا ہے، سال 2015 میں بھی گندم کے چوکر کی سیلز پر سیل ٹیکس کا نفاذ کیا گیا تھا لیکن بعد ازاں فلور ملنگ انڈسٹری کے احتجاج پرعوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے ختم کر دیا گیا۔ 2019 کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کا استثنیٰ ختم کرکے دوبارہ سے گندم کے چوکر کی سیلز پر 7 فیصد کی شرح سے سیلز ٹیکس کا نفاذ کر دیا گیا جو ایوان وزیر اعظم میں ایف بی آر کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے بعد واپس لیا گیا۔عاصم رضا کا کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے مجوزہ فنانس بل میں گندم کے چوکر پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح7 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے، ٹیکس کا نفاذ آٹے کی قیمتوں پر براہِ راست اثر انداز ہو گا، کیوں کہ چوکر گندم کا بائی پراڈکٹ ہے، گندم اور گندم کی مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہیں ہے، قانونی طور پر کسی بھی چیز کی بائی پراڈکٹ پر سیلز ٹیکس نہیں لگایا جاسکتا۔ اس بارے میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی واضع رولنگ موجود ہے۔چیئرمین فلور ملز نے مزید کہا کہ چوکر کی سیلز کا کوئی باقائد ہ میکنزم موجود نہیں، گندم کے چوکر کے زیادہ تر خریدار مال مویشی پالنے والے ہیں کیونکہ چوکر جانوروں کی غذا ہے، اس صورت حال میں ممکن نہیں کہ فلور ملز چوکر کے خریدار سے سیلز ٹیکس وصول کر سکیں، لامحالہ سیل ٹیکس کے نفاذ کے بعد گندم کے آٹے کے نرخوں میں اضافہ ہو گا، اس وقت ملک بھر میں فلورملز روزانہ 15 لاکھ سے زائد بیس کلو آٹا والے تھیلے فروخت کرتی ہیں اور یہی 20 کلوگرام کا تھیلا 55 سے 60 روپے مہنگا ہو جائے گا۔ ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ گندم کے چوکر کی سیل پر سیلز ٹیکس کا نفاذ ختم کیا جائے۔ مطالبات پورا نہ ہونے کی صورت میں 30 جون سے ملک بھر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

تازہ ترین خبریں

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

تیل کی قیمتیں کنٹرول سے باہر، عالمی مارکیٹ میں پھر کتنا اضافہ ہو گیا؟ تشویشناک خبر آگئی

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

بجلی مہنگی اور مہنگی ، فی یونٹ قیمت میں اڑھائی روپے سے زائد اضافے کا امکان

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

موسلا دھار بارشوں اور برفباری کا اگلا سلسلہ کب شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے کپکپادینے والی پیشنگوئی کر دی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

ڈالر 174روپے سے بھی تجاوز؟مہنگائی کے طوفان کیلئے ہو جائیں تیار،اوپن مارکیٹ سے ہوش اڑا دینے والی خبر آگئی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

بلاول دل کا جانی ہے اسے 7 سیاسی خون بھی معاف ہیں، وفاقی وزیر نے دلچسپ بات کہہ دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

گوجرہ موٹروے ز ی ا د ت ی کیس، متاثرہ لڑکی کے مزید ہوشربا انکشافات، پولیس کا ساری کہانی سنا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے  امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

خلائی مخلوق نے ہمارے ایٹمی میزائل ناکارہ کر دیئے امریکی ائیرفورس کے سابق کپتان کے دعوے نے تھرتھلی مچا دی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

’’اسحٰق ڈار نے نہ پاکستان کا پیسہ چوری کیا اور نہ ہی کوئی خفیہ بینک اکائونٹس ہیں‘‘ سابق وزیر خزانہ نے مقدمہ جیت لیا، نجی ٹی وی چینل کو معافی

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

موسمِ سرما کا باقاعدہ آغاز، کہاں کہاں برفباری جاری ہے؟ سیاحت کے شوقین افراد کی موجیں لگ گئیں

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

بہت کر لیے مزے ، چلو استعفیٰ دو! وزیراعظم نے اپنے انتہائی قریبی ساتھی کی قربانی کا فیصلہ کر لیا

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

نواز شریف کی نا اہلی کا فیصلہ واپس!ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

آج کی سب سے بڑی خبر، ڈی جی آئی ایس آئی کے نام پر حکومت اور فوج کا اتفاق ہو گیا، نوٹیفیکیشن کب جاری ہو گا؟تصدیق کر دی گئی

 ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیرکی قبر پر مقبرہ بنایا جائے گا،نجی اخبارنے بڑادعویٰ کردیا