11:29 am
مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

مفتی منیب الرحمن نے عمران خان کے خواتین کےلباس کے بیان کی تائید کردی

11:29 am

کراچی (ویب ڈیسک )سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کے عورتوں کے مختصر لباس سے مردوں کے جذبات کے بھڑک اٹھنے سے متعلق بیان کی تائید کردی۔مفتی منیب نے عمران خان کے امریکی چینل کو دیئے انٹرویو پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا اور امریکا کو اڈے نہ دینے اور خواتین کے مختصر لباس 
کے حوالے سے واضح مؤقف پر داد و تحسین پیش کی۔مفتی منیب کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم خواتین کے لباس کے حوالے سے وزیراعظم کے مؤقف کی تحسین و تائید کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’اگرچہ لبرل عناصر کیلئے یہ بات بہت تکلیف دہ ہے، ہمیں ان سے ہمدردی ہے لیکن عمران خان کا مؤقف درست ہے۔‘مفتی منیب نے وزیراعظم کے امریکا کو ہوائی اڈے نہ دینے کے صاف انکار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اڈے دینے کی تاریخ پاکستان کیلئے انتہائی حد تک روح فرسا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’ماضی میں پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے، یہ سراسر خسارے کا سودا ہے۔‘مفتی منیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہماری دعا ہے کہ وزیراعظم اپنے بیانات پر ہر صورت قائم رہیں اور کبھی یوٹرن نہ لیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو امریکی ٹی وی کو انٹریو میں ملک میں فحاشی اور جنسی زیادتیوں کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد کوئی روبوٹ نہیں، عورت کے مختصر لباس سے مرد کے جذبات بھڑک جاتے ہیںاسی انٹرویو میں وزیراعظم نے امریکا کو افغانستان میں کارروائی کرنے کے لیے پاکستان میں اڈے دینے سے صاف انکار کر دیا۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرحدپار انسداد دہشت گردی مشن کے لیے پاکستان سی آئی اے کو ہوائی اڈے نہیں دے گا، امریکا افغان جنگ میں سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، امریکا کو افغانستان سے انخلا سے قبل وہاں سیاسی سیٹلمنٹ کرنی چاہیے۔

تازہ ترین خبریں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا

وائٹ ہاؤس نے نہیں،عمران خان کے خلاف سازش کس نے کی ،بلاول نے بتادیا