11:43 am
شرمیلا فاروقی کی شوہر حشام سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی؟خبر پڑھ کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے شوہر سے پہلی ملاقات کا احوال مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔شرمیلا فاروقی شوہر کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں جلوہ گر ہوئیں اور دوران شو میزبان کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کی شوہر سے پہلی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی۔شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ حشام کو پہلی مرتبہ کابینہ کی میٹنگ کے دوران آصف زرداری کے ہمراہ بلاول ہاؤس
میں دیکھا، جب آصف زرداری ملک کے صدر تھے اور میں سندھ کابینہ میں تھی۔انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں ایک ماہ بعد ایوانِ صدر میں انسانی حقوق کے حوالے سے ایک تقریب تھی جہاں مجھے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا، اس کے بعد حشام میرے پاس آئے اور کھانے پر چلنے کی پیشکش کی جسے میں نے یہ کہہ کر رد کیا کہ میں مصروف ہوں۔رکن سندھ اسمبلی نے مزید بتایا کہ حشام نے کہا کہ آپ اور سابقہ سینیٹر صغریٰ امام ہیں آپ دونوں کھانے پر چلیں۔شرمیلا فاروقی نے دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ جب میں کھانے پر پہنچی تو وہاں صغریٰ امام تھیں ہی نہیں، انہیں کھانے کا پتا ہی نہیں تھا، میرے پوچھنے پر حشام نے کہا کہ صغریٰ بیمار ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ حشام شیخ اور شرمیلا فاروقی کی شادی مارچ 2015 میں ہوئی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 