12:08 pm
عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،مریم اورنگزیب

12:08 pm

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ(ن) کی رکن قومی اسمبلی مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کا ’’زکوٹا جن‘‘اربوں روپے کا آٹا ، چینی،ایل این جی اورویکسین کھا گیا،عمران خان نے ملکی نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا کر رکھ دی ہے ،وہ کونسی قوتیں ہیں جن کی وجہ سے عمران خان نے اتنی تیزی سے ملک کا بیڑہ کیا
۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ،ممبران اس بات پر غور کریں کہ اس معاون خصوصی ، مشیر وزیرکو تلاش کریں جس نے نوازشریف کے دور میں ترقی کرتے پاکستان کو5.1سے1.9پر نیچے لیکر آئے اور پھر منفی 0.4فیصد پر کیا جو ملکی تاریخ کی کم ترین سطح ہے ،سولہ جون کو بجٹ کی کاپیاں آنے کے بعد اور گالیاں کھانے کے بعد بجٹ کو ایک نئی نظر سے دیکھا ہے ،یہ کسی وزیر مشیر کا کمال ہو ہی نہیں سکتا کیوں کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کا خون نہ چوسا گیا ہو یہ خون چوس بجٹ ہے اور یہ زکوٹا جن بجٹ ہے یہ کسی مشیر وزیر کا کام نہیں یہ کمال زکوٹا جن کا ہے جو کہتا ہے کہ مجھے کام بتائو میں کیا کروں میں کس کو کھائوں؟جس کی کارکردگی کی وجہ آج لاکھوں بچے سکول نہیں جاسکتے ،یہ اس زکوٹا جن کا بجٹ ہے جس کی وجہ سے سرکاری ملازمین کے میڈیکل الائونس پر دس ملین کا ٹیکس لگا دیا ،بچوں کے دودھ اور دہی پر سترہ فیصد ٹیکس لگ گیا ۔پٹرول کے اوپر چھ سو دس بلین کی لیوی لگ گئی اور بجٹ کے د وسرے دن ہی پٹرول مہنگا ہوگیا ، یہ زکوٹاجن صحافیوں پر دن دیہاڑے گولیاں برساتا ہے ،پارلیمنٹ پر حملہ کرتا ہے ،عمران خان کا یہ زکوٹا جن عمران خان نہ نالائق ہے ،نہ جھوٹے نہ چور ہیں یہ سب چیزیں انہوں نے زکوٹا جن کے حوالے کررکھی ہیں ،یہ جن ساڑھے چارسو ارب کی چینی کھا گیا ،ڈھائی سو ارب کا آٹا کھا گیا ،ایک سو بائیس ارب کی ایل این جی کھا گیا ،بارہ سو ارب کی ویکسین کھا گیا ،زکواۃ کے پیسے کھا گیا ،عمران خان کےپاس زکوٹا جن کے علاوہ ایک اور جن بھی ہے جس کا نام’’انا کا جن‘‘ ہے اور آج دوسال دس ماہ میں یہ وہ انا ہے جس نے پاکستان کے نظام کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے ،عمران خان نے نظام کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے ۔

تازہ ترین خبریں

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

سندھ بھر میں لاک ڈاؤن، ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے عوام کو مشکلات

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

موجودہ انتخابی نتائج مسلم لیگ (ن)کے لئے ڈرائونا خواب ثابت ہوئے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

پولیس اہلکار عزیربلوچ کے خلاف گواہی دینےسے کترانے لگے

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

حکومت نے پٹرول کی فی لٹر قیمت میں اضافہ کردیا

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

خون سفید ہو گیا ، پاکستان کےا ہم شہر میں بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی اور بھابھی کو ق ت ل کردیا اور پھر ۔۔۔!

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

ورلڈ بینک کا صوبہ سندھ میں شرح خواندگی بہتر بنانے کےلئے دس کروڑڈالر کا اعلان

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

الٰہی خیر۔۔! چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

سندھ بھر میں آئندہ ہفتے ہونے والے امتحانات ملتوی کرنےکا فیصلہ

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

شہبازشریف کی پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

بجلی کی قیمتوں میں 7 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

نور مقدم کیس کے دوران عثمان مرزا کو تو سب بھول ہی گئے ، کیس میں بڑی پیش رفت ، اہم انکشافات

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

سیکرٹری قانون استعفیٰ کب اور کیوںدیں گے؟ خود ہی بتا دیا

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

خبردار! اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے چوکنا رہیں

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف

ملکی بڑی شخصیات کی جانب سے کروڑوں کے پلاٹ 100روپے کنال میں خریدے جانے کا انکشاف