05:29 pm
محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے کالجوں میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

05:29 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ ہائرایجوکیشن کی کالجز کی سطح پر اصلاحات کے لئے اہم پیشرفت،سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب نے انتظامی اور فنانشل امور کے حوالے سے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے لئےنوٹی فکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں محکمے کی 37 مختلف ذمہ داریاں متعلقہ افسروں کو دی گئی ہیں،نوٹی فکیشن میں ری اپروپری ایشن آف کالج فنڈز، کوالیفیکیشن الاؤنس، جی پی فنڈ اور این او سیز کے اجرا سمیت دیگر امور کی ذمہ داریاں شامل ہیں۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن پنجاب کے مطابق فیلڈ آفیسز کو با اختیار بنانے سے محکمے کی
کارکردگی میں بہتری مطلوب ہے،ندیم محبوب کے مطابق نوٹی فکیشن کے اجرا سے ڈی پی آئی کالجز اور ڈویڑنل ڈائریکٹرز کو متعلقہ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔دوسری جانب لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں یونیورسٹی ریسرچ اینڈ انوویشن بورڈ کی پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، میٹنگ میں نامور سائنسدان، کاروباری افراد، صنعت کار اور اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی، اس موقع پر سنٹر آف انٹرپرینیورشپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔میٹنگ میں اورک کی گزشتہ پانچ سالہ کارکردگی، اچیومنٹ اور آئندہ پانچ سالہ حکمت عملی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور یونیورسٹی میں سنٹر آف انٹر پرینیور شپ کا قیام عمل میں لایا گیا۔میٹنگ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا، تہمینہ سعید چودھری، وسیم واصف اشرف، عبدالباسط، شاہ رخ جمال بٹ، قاسم علی شاہ، پروفیسر ڈاکٹر سہیل آفتاب قریشی، قمر حسین عباسی، سارہ الیاس اور دانش صدیقی نے شرکت کی، جبکہ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر اقصی شبیر، ڈائریکٹر ریسرچ ڈاکٹرآمنہ معظم، چیئرپرسن آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر محمد فیاض، ڈاکٹر مصومہ عباس، ڈاکٹر سحر ضیا، طیب معین اور شبیلا فیاض نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا