12:47 pm
افغان مریضوں کے لیے میڈیکل ٹوورزم کی سہولت متعارف کی گئی۔ افغانستان سے آنے والے مریضوں کے لیے آسان ویزہ، ائیر ٹکٹ، کم قیمت طبی سہولت کی فراہم

افغان مریضوں کے لیے میڈیکل ٹوورزم کی سہولت متعارف کی گئی۔ افغانستان سے آنے والے مریضوں کے لیے آسان ویزہ، ائیر ٹکٹ، کم قیمت طبی سہولت کی فراہم

12:47 pm

اسلام آباد میں رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ، پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن اور سکائی ٹریولز نے افغانستان سے پاکستان علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو جدید طبی سہولیات فراہم کر نے کی غرض سے معائدے پر دستخط کیے گئے۔معائدے کے تحت افغان مریضوں کا رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے جانب سے کم قیمت اور بہترین علاج کیا جائے گی۔ 
اس کے ساتھ ساتھ ہر قسم کی سرجری/ آپریشن میں بھی کم قیمت علاج کیا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو صحت کی سہولت میسر آ سکے۔ معائدے کے دوران پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق الرحمان، محمد ریضا قاسمی، منیجنگ ڈائریکٹر سکائی ٹریولز، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہیڈ آف مارکیٹنگ طراب گیلانی، رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طارق خان موجود تھے۔ تقریب کے دیگر شرکاء میں گورنمنٹ کے نمائندے، میڈیا اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ افغانستان کے مریضوں کو بہت عرصے سے صحت کے سلسلے میں مشکلات کا سامنا تھا۔اس سلسلے میں مریضوں کو انڈیا جانا پڑتا تھا جوکہ بہت مشکل او مہنگا علاج تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ویزہ کی مشکلات کا سامنا بھی تھا۔ اس معائدے کے تحت، تمام مریضوں کو آسان ویزہ دیا جائے گا اور بہترین علاج کو یقینی بنایا جائے گا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ائیر مارشل ارشد ملک نے تقریب کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاکہ پی آئی اے نے افغانستان کی فلائٹس کی تعداد 3 سے بڑھا کر 5 کر دی ہے۔اس کے ساتھ ساتھ حکومت نے ویزہ کے حصول کو بھی آسان بنا دیا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پشاور میں اپنی نوعیت کا منفرد اور جدید ہسپتال ہے۔افغانستان سے آنے والے مریضوں کو یہاں پر تمام طبی سہولیات کم قیمت میں میسر ہونگی۔ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق الرحمان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے آنے والے مریضوں کے لیے یہ معائدہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔ افغانستان پاکستان کا پڑوسی ملک ہے۔ ہم آنے والے تمام مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولت کم سے کم وقت میں فراہم کریں گے۔ رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ 37 سے زائد خصوصی امراض کا علاج کر سکتا ہے اور ہسپتال میں 500 بیڈ ز موجود ہیں۔ مریضوں کی سہولت کے لیے آن لائن چیک اپ کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ محمد ریضا قاسمی، منیجنگ ڈائریکٹر سکائی ٹریولز نے کہا کہ افغانستان کے مریضوں کی رہنمائی اور پاکستان میں علاج کی سہولت سے متعلق آگاہی کے لیے اپنی ٹیم کو تربیت فراہم کی ہے تاکہ وہ مر یضوں کی مکمل رہنمائی کر سکیں۔2016 تک پاکستان افغانستان کے مریضوں کے لیے پہلے نمبر پر رہا کیونکہ پاکستان اور افغانستان کا کلچر، زبان مشترکہ ہے اور پاکستان سے علاج انڈیا کے مقابلے میں انتہائی کم خرچ ہوتا ہے۔ معائدے کی اہم وجوہات اور افغانستان کے مریضوں کے لیے فوائد: ۔میڈیکل ٹوورزم ایک بین الاقوامی انڈسٹری بن چکی ہے ۔میڈیکل ٹوورزم سے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولت میسر ہوگی ۔افغانستان میں ہزاروں کی تعداد میں مریضوں کو جدید طبی سہولیات درکار ہیں جو کہ افغانستان میں میسر نہیں ہیں۔ ۔افغانستان میں صحت کی سہولیات کا فقدان ابھی بھی موجود ہے ۔پاکستان میں افغانستان کے مریضوں کے لیے خصوصی سہولت میسر ہوگی، ان کو کم قیمت، بہترین طبی امداد، رہنمائی، آن لائن چیک اپ، لیبارٹری، سرجری، آپریشن وغیرہ کی تمام سہولیات کم سے کم وقت میں دی جائیں گی

تازہ ترین خبریں

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

سینٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 10اگست کوکتنے افسران کو ترقی دی جائیگی،بڑی خبرآگئی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

عوام ہوجائیں تیار۔۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بری خبرسنادی

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

پاور سیکٹر میں پی ٹی آئی حکومت کا اربوں روپے کا گھپلا بے نقاب

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور، پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے گلے لگالیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

پنجاب حکومت کے حلف لینے والے 21 وزرا کو قلم دان تفویض

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

دانیہ کو کچھ ہوا تو ذمہ دار کون ہوگا،دانیہ شاہ کی والدہ نے بڑااعلان کردیا

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

سعودی عرب ترقی کی راہ پر گامزن، بڑی خبر آگئی

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پی ٹی آئی پر پابندی؟ قانونی ٹیم کا حکومت کو محتاط رہنے کا مشورہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہرمیں اہم ترین حکومتی شخصیت کوڈاکوئوں نے لوٹ لیا

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

10 سال سے پنسل پر دھاگوں سے قرآن بُن رہا ہوں۔۔پولیس والے نے قرآن مجید سے محبت کی انوکھی مثال قائم کردی

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

وفاق نے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کو خط لکھ دیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

ایف آئی اے نے اہم شخصیت کو گرفتار کرلیا

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان

سی اے اے کے ساتھ تنازع، پی ایس او کا تمام ہوائی اڈوں پر ایندھن کی سہولت روکنے کا امکان