08:34 pm
اپنے کپڑے خود پھاڑنے والا یہ شخص دراصل کون ہے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حیران کن تفصیل سامنے آ گئی

اپنے کپڑے خود پھاڑنے والا یہ شخص دراصل کون ہے ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی حیران کن تفصیل سامنے آ گئی

08:34 pm

کراچی (ویب ڈیسک) کے الیکٹرک کے دفتر میں سہیل بیگ نامی وکیل نے اپنے کپڑے پھاڑ کر ڈرامے بازی کرنے کی کوشش کی لیکن سی سی ٹی وی فوٹیج نے اس کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص سفید رنگ کے لباس میں کرسی پر بیٹھا ہے اور اچانک اپنی شرٹ خود ہی پھاڑ دیتاہے اور پھر ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھ جاتا ہے ۔ یہ ویڈیو دراصل کے الیکٹرک کے دفتر کی ہے جہاں سہیل بیگ نامی وکیل یہ سارا
ڈرامہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے کر رہاہے ۔وکیل نے دفتر میں تماشا لگاتے ہوئے لمبی چوڑی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک عملے نے ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا۔میرے کپڑے پھاڑدئیے۔ میرے بیٹے کا موبائل فون چھین لیا۔ہمیں ایک گھنٹے سے محبوس بنا کر حبس بجا میں رکھا ہوا ہے۔کراچی والوں اورسندھ والوں کا کوئی وارث نہیں ہے۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وکلاء کے ساتھ یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔وہ ہمیں تحفظ دیں۔کے الیکٹرک نے پرائیویٹ غنڈے پال رکھے ہیں۔جو اپنے حق کی بات کرے ،اسے مارتے ہیں۔موبائل چھینتے ہیں۔انصاف کی درخواست ہے۔انصاف کی اپیل ہے۔