01:19 pm
ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ،پاکستانیوں کا شدید ردعمل

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ،پاکستانیوں کا شدید ردعمل

01:19 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصلے پر سیاست دانوں سمیت  تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شدید حیرت اور غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ایف اے ٹی ایف نے2018 میں پاکستان کو دیئے گئے پلان کے 27 نکات میں سے 26 پر عمل درآمد ہونے کے باوجود  اپنے فیصلے کو تبدیل کرنے کے بجائے پاکستان کو 
گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایف اے ٹی ایف کی جانب سے 1 نکتے پر عمل درآمد نہ ہونے پر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلےپر صحافی، سیاست دان اور عام لوگ سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، صارفین کا کہنا ہے کہ محض ایک پوائنٹ پر گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے سے ایف اے ٹی ایف کی دیانت مشکوک ہوجاتی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے 27 میں سے 26 نکات پر عمل درآمد کیا پھر بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہ نکالنے کا فیصلہ ، ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک میل کرنے کے ذریعے کے طور پر استعمال ہورہا ہے۔جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ اب یہ بات بالکل واضح ہوچکی ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا مقصد پاکستان کی بازو مروڑنے کا ایک طریقہ ہے، ہمارا گھر ٹھیک ہے ہمیں مزید اپنی آزادی پر سمجھوتہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔رہنما جان اچکزئی نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، اس فیصلے کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما عنایت اللہ خان نے کہا کہ فیٹف کا فیصلہ غیر منصفانہ اور تضحیک آمیز ہے، یہ ادارہ غریب ممالک کو کنٹرول کرنے کا ایک ہتھیار ہے، عمران خان کو ایف اے ٹی ایف کے ڈو مور مطالبے پر بھی دوٹوک جواب دینا چاہیے۔صحافی وتجزیہ کار مبشر زیدی نے اس فیصلے پر سوالات اٹھائے اور پوچھا کہ 1 نکتےکی وجہ سے پاکستان کو کیوں گرے لسٹ میں رکھا گیا ہے؟صحافی افتخار فردوس نے لکھا کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو مزید6 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کا ہدف دیدیا ہے۔مشہور گلوکار علی ظفر نےاس خبر پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کیا یہ واقعی حقیقت ہے؟واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے بجائے مزید 6 نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد کرنے کا ٹاسک دیا ہے جن میں کالعدم تنظیموں کے سربراہان کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔

تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر