06:19 pm
جوہرٹائون دھماکا، ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کوحراست میں لےلیاگیا

جوہرٹائون دھماکا، ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کوحراست میں لےلیاگیا

06:19 pm

لاہور (ویب ڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے زیر حراست ڈیوڈ پال کی ساتھی خاتون کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے میں انتہائی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔جوہر ٹاؤن دھماکے کے مزید سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پیٹر ڈیوڈ کی ساتھی خاتون کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پیٹرپال ڈیوڈ 
لاہور قیام کے دوران ایک خاتون سے رابطے میں رہتا تھا۔ مشتبہ خاتون کو پیٹرپال کی نشاندہی پر ہی گرفتار کیا گیا۔ پیٹر ڈیوڈ دھماکے کے روز عامر ہوٹل میں رہا۔پیٹر ڈیوڈ کے ساتھ کرن نے بھی ہوٹل میں قیام کیا۔کرن کچھ عرصہ سے پیٹر کے ساتھ تعلقات میں تھی۔کرن کے بھائی نے ہی پیٹر ڈیوڈ کو کرولا گاڑی خریدنے میں مدد کی ،ہوٹل انتظامیہ نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کر دیا۔جبکہ گرفتار خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کار مکینک کو حراست میں لیا تھا۔بتایا گیا کہ حساس اداروں نے حملے میں ملوث مبینہ دہتشگرد کو گرفتار کر لیا ہے جس نے گاڑی لاہور منتقل کی تھی، ملزم کی شناخت سجاد حسین کے نام سے ہوئی جو منڈی بہاالدین کا رہائشی ہے۔ حساس اداروں نے مبینہ دہشتگرد سجاد حسین کو رات گئے منڈی بہاالدین سے گرفتار کیا۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے تفتیش کے دوران کئی انتہائی اہم انکشافات کیے ہیں۔ملزم نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔حساس اداروں کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ یہی وہ ملزم ہے جس نے گاڑی لاہور شہر میں داخل کی۔سجاد حسین نامی دہشتگرد نے اس سے قبل گرفتار ہونے پیٹر پال ڈیود سے تعلقات کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ ڈیوڈ سے 10 سالہ پرانا تعلق ہے،دونوں آپس میں رابطے میں تھے۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گاڑی لاہور ضرور منتقل کی لیکن ٹارگٹ تک کوئی اور لے کر گیا۔حساس اداروں کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص ملوث ہے یا نہیں، ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا۔اداروں کو ابھی ایک مبینہ دہشتگرد کی تلاش ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر میں لاکھوں اسلحہ لائسنس معطل کر دیئے

 ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

ایچ ای سی یونیورسٹی کے نصاب سے پاکستان اسٹڈیز کا مضمون ختم کرنیوالا ہے؟ مرتضیٰ سولنگی نےاصل خبر دیدی

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پشاور ہائی کورٹ نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار  بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

پاکستان میں  آندھی، و موسلادھار بارشیں؟محکمہ موسمیات کیجانب سے الرٹ جاری ،کب اور کہاں ؟ جانیں 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

کراچی میں چند ہی گھنٹوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ، متعدد افراد جاںبحق و زخمی ،دیکھیں تفصیل 

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی  ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

بجلی کے بعد پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں بھی ایک مرتبہ پھر سے اضافہ کرنے کا منصوبہ تیار ، کتنا اضافہ ہو گا ؟ دیکھیں

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

قیمتوں میں بڑی کمی ، سولر سسٹم صارفین کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی 

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

ایکس(ٹوئٹر) بلاک کرنے کی وجوہات کیا ہیں ؟سرکاری ذرائع سے اہم خبر سامنے آ گئی ،دیکھیں

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

نگراں حکومت نے ایران سے گوادر تک گیس پائپ لائن کی تعمیر کی منظوری دیدی

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر کا شکار کر ڈالا

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

مخصوص نشستیں کامیاب جماعتوں کوہی دی جاتی ہیں، اعظم نذیر تارڑ

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

کراچی میں پی ایس ایل میچز کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم

وزارت اعلیٰ کے پہلے روزہی ٹریفک بند ہونے پر مریم نواز برہم