06:55 pm
ملک دشمن عناصر آج بھی پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں

ملک دشمن عناصر آج بھی پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں

06:55 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر پاکستان کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کی طویل جنگ کا سامنا رہا، ہم دہشتگردی کی جنگ کو تقریبا ًجیت چکے ہیں، وقت آگیا ہے کہ اب پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائیں، پاکستان کا تشخص بہت خوبصورت ہے۔انہوں نے تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں آج خیال کو
ہی حقیقت مانا جاتا ہے، لوگ تصویر سے ہی تصور بناتے ہیں، دنیا کا ہر ملک اپنی پرسیپشن مینجمنٹ پر بہت زیادہ کام کررہا ہے، وطن عزیز کو گزشتہ دو دہائیوں سے دہشتگردی کی طویل اور صبر آزما جنگ کا سامنا رہا، ملک دشمن عناصر اورتخریب کاروں نے دہشتگردی کے ساتھ پاکستان کے عالمی وقار اور تشخص کو بھی بہت نقصان پہنچایااور آج بھی اس کی کوشش کررہے ہیں، الحمداللہ آج ہم دہشتگردی کی جنگ کو تقریبا ًجیت چکے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ ہم پاکستان کے تشخص کو بہتر بنائیں، اور پاکستان کی حقیقت کے ساتھ آگے بڑھیں، پاکستان کی حقیقت بہت خوبصورت ہے، اللہ نے پاکستان کو ہر نعمت سے نواز رکھا ہے، پاکستان وہ خوش نصیب ملک ہے جس کا 60فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، پھر کیوں نوجوانوں کوپلیٹ فورم فراہم کریں جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں،فیسٹیول کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا تشخص دنیا کے سامنے لایا جاسکے گا، نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول ایسا پلیٹ فورم ہے، جہاں پاکستان کے قابل اور محنتی نوجوانوں نے ایسے تھیم بیسڈ شارٹ فلم بنائی ہیں، نومبر 2020میں ہم نے اس فیسٹیول کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی ، ملک بھر کی 72یونیورسٹیزسے رابطے کیے،فیسٹیول کیلئے برانڈ امیبیسڈر بنائے، یہ جامعات میں جاکر طلباء سے رابطے کیے،تمام تعلیمی اداروں نے اچھا رسپانس دیا، 23سو کوالٹی شارٹ فلم ہمیں موصول ہوئیں،جیوری ممبران نے شارٹ فلم کا جائزہ لیا اور نتائج مرتب کیے، فلم فیسٹیول سے پاکستان کی ثقافت، شناخت، اور تشخص کو اجاگر کرے گا۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد