07:13 pm
پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر مُک مُکا کا الزام عائد کر دیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر مُک مُکا کا الزام عائد کر دیا

07:13 pm


لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن پر موجودہ حکومت سے مُک مُکا کا الزام عائد کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ پنجاب کا بجٹ مسلم لیگ ن کی مدد سے پاس ہوا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شوکت ترین کے خطاب پر بھی ن لیگ نے کوئی مخالفت نہیں کی،
وفاق سے بجٹ بغیر مزاحمت پاس ہوا تو اپوزیشن پر سوالیہ نشان آئے گا۔نبیل گبول نے مسلم لیگ ن سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اورنوازشریف میں اب بھی اختلافات ہیں ۔ ن لیگ کو سمجھ آ گئی ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر اپوزیشن نہیں ہوسکتی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پیپلز پارٹی رہنما نبیل گبول نے مسلم لیگ ن پر الزام عائد کیا تھا کہ مسلم لیگ ن ڈیل کر چکی ہے جس کے تحت جلد مریم نواز بھی بیرون ملک روانہ ہو جائیں گی۔انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس وقت ڈیل کی کوششیں چل رہی ہیں، معاملات طے کیے جا رہے ہیں۔ اس مرتبہ صرف باہر جانے کی نہیں، بلکہ واپس آنے کی بات بھی ہو رہی ہے۔ جو ڈیل کی جا رہی ہے اس کے تحت مریم نواز باہر جائیں گی جبکہ نواز شریف ملک واپس آ جائیں گے۔ نبیل گبول نے نواز شریف الزام عائد کیا کہ وہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کر کے باہر گئے اور کہا کہ میرے پاس اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل ہوئی، اس وقت بھی ن لیگ کی ڈیل چل رہی ہے، ملاقاتیں چل رہی ہیں۔ہمارے پاس ثبوت ہیں مسلم لیگ ن نے کیا کیاڈیل کی ہے ہمارے دل میں بہت سے راز ہیں۔ دوسری جانب ترجمان نواز شریف اور مریم نواز محمد زبیر نے نیبل گبول کے الزامات کی تردید کر دی اور کہا کہ وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے مفاہمت مذاق ہے۔

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب کل ، شہباز شریف اور عمر ایوب کے کاغذات منظور

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

وزیراعظم کا انتخاب: شہباز شریف اور عمر ایوب نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

ایم کیو ایم کو گورنر شپ سمیت دو وزارتیں ملنے کا امکان، کون کون سی ؟ دیکھیں 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

 محمود اچکزئی کی  نامزدگی پر پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا ردِ عمل سامنے آ گیا 

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

پیپلز پارٹی کے میر سرفراز بگٹی بلوچستان کے وزیراعلیٰ منتخب

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور  محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

صدارتی انتخابات، آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی نے کاغذات جمع کرادیے

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو سعودی عرب سے واپسی پر ایئرپورٹ سے گرفتار

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ  بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

بارش و برفباری کا سلسلہ کب تک رہنے والا ہے ؟آج02 مارچ بروزہفتہ پاکستان میں مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانیں

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

سنی اتحاد کونسل نے صدارتی امیدوار کا اعلان کر دیا

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

عدالت کی جانب سے یاسمین راشد کو خوشخبری مل گئی 

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

ایاز صادق ایک بار پھر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب، حلف اٹھالیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

صحافی عمران ریاض کو دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

 حضرت شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین کے عرس پر تعطیل عام کا اعلان کر دیا گیا ، کب ؟ دیکھیں

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد 

پیپلز پارٹی کیجانب سے سرفراز بگٹی  وزیر اعلیٰ بلوچستان نامزد