12:53 pm
ملک کے بڑے صوبے کی 85 فیصد آبادی صاف پانی سے محروم، ہیپاٹائٹس کا مسئلہ سنگین ہوگیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک )بلوچستان کے تقریبا تمام اضلاع پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کا شکار ہے جس کی وجہ سے صوبے میں ہیپاٹائٹس کا مرض سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صوبے کی 85 فیصد سے زائد آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے، ایسا ہی ایک ضلع بولان ہے جس کی تحصیل بھاگ کی 50 ہزار آبادی قیام پاکستان سے اب تک پینے کے صاف پانی کو ترس رہی ہے۔اس علاقے کے لوگ اسی جوہڑ سے پانی پینے پرمجبور ہیں جہاں سے ان کے جانور اپنی پیاس بھجاتے ہیں،
اس علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے 3 واٹر سپلائی اسکیمز متعارف کروائی گئیں مگر سب کی سب کرپشن اور بد انتظامی کے باعث کھنڈر بن گئیں۔2005 میں اس وقت کی وفاقی حکومت نے صوبے میں صاف پانی کی فراہمی کیلئےمختلف اضلاع میں 100 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے،یہ منصوبہ کامیاب رہا، 2007 میں ڈرنکنگ واٹر فور آل منصوبے کے تحت 409 فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب شروع ہوئی مگر بدقسمتی سے یہ منصوبہ کرہشن کی نظر ہوگیا، نیب نے اس معاملے کی تحقیقات کیں اور 300 غیر فعال پلانٹس کو فعال کروایا۔2014 میں صوبے میں مزید 150 فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جس کے بعد سرکاری حساب سے اس وقت صوبے میں 700 پلانٹس موجود ہیں، تاہم مناسب دیکھ بھال اور مینٹیننس نہ ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پلانٹس بند ہوچکے ہیں، آلودہ پانی پینے سے صوبے کے عوام میں موذی مرض ہیپاٹائٹس تیزی سے پھیل رہا ہے۔رواں برس کے ابتدائی 6 ماہ میں ضلع جعفر آباد میں ہیپاٹائٹس کے 3 ہزار مریض سامنے آئے، وزیر اعلی جام کمال کے آبائی ضلع لسبیلہ میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کے دوران 1 ہزار افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔طبی ماہرین کے مطابق ہیپاٹائٹس اور دیگر امراض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ عوام کو صاف پانی کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے، اور صوبے کےعوام کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے مزید فلٹریشن پلانٹس لگانا ناگزیر اقدام ہوچکا ہے۔

تازہ ترین خبریں

فیصل آباد کا بے روزگار شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

راجہ ظفر معروف نے مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے اندر ناقص کارگردگی دکھانے کی وجہ سے مرکزی عہدے سے استعفی دیدیا

 پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ قمر جاوید باجوہ

 کراچی میں کوئی شخص غیرضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ 

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

عالمی ایجنڈے کے حامیوں نے آزاد کشمیر الیکشن کے لیے پیسا دیا۔ احسن اقبال

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ثانیہ نشتر اورفواد چودھری میں تلخ کلامی

شاہد خان آفریدی ایک اور لیگ کا حصہ بن گئے

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات۔۔۔وزیراعظم نے سفری پابندیوں‌ کا معاملہ اٹھا دیا

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

مریم نواز نے آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کی ویڈیو شئیر کر دی

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ تین برسوں میں ملکی قرضہ میں 13 کھرب روپے کا اضافہ کیا۔ سراج الحق

 صدر، وزیراعظم، گونررز، وزرائے اعلیٰ، مشیران کی سکیورٹی پر 762 پولیس اہلکار، 14 رینجرز اور ایف سی کے اہلکار تعینات ہیں۔ فواد چوہدری

مسلم لیگ(ن) کی شکست کی وجہ خودمریم نوازاور نوازشریف ہیں، رانا عظیم

 کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔بابر اعظم