03:48 pm
دشمن کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش پھر ناکام ، FATF کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ نے پاکستان کی تعریف کر دی

دشمن کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش پھر ناکام ، FATF کے اقدامات کے حوالے سے امریکہ نے پاکستان کی تعریف کر دی

03:48 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت پاکستان دشمنی میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ جہاں موقع ملے بغیر کسی جواز اور وجہ کے بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت پاکستان کو 
بدنام کرنے کی کوشش میں ناکام رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کردی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا جس پر بھارتی صحافی کو جواب دیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔ انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ بھارتی صحافی کو اپنے سوال کا جواب ملنے پر منہ کی کھانا پڑی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اعتراف کیا کہ بھارت کی کوشش سے پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ میں رہا۔ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں رکھنا مودی حکومت نے یقینی بنایا، بھارتی کوششوں کے باعث ہی پاکستان گرے لسٹ میں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہی کوششوں سے پاکستان فیٹف کے ریڈار پر آیا تھا۔ اخبار کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے کہا کہ بھارت چین کے کسی دباؤ میں نہیں آئے گا اور نہ ہی جھکے گا۔ انہوں ںے یہ بات بی جے پی کے رہنماؤں کی تربیت کے لیے منعقدہ ایک ورچوئل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ تقریب سے خطاب میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہم پاکستان پر دباؤ ڈالنے میں کامیاب رہے اور اسی وجہ سے پاکستان کے رویے میں تبدیلی آئی ہے۔

تازہ ترین خبریں

 وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نےعوامی شکایات پر 2 افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

سندھ کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس آج ہو گا ،کراچی میں مکمل لاک ڈائون لگنے کا امکان

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

لکی مروت سے تیل وگیس کے بھاری ذخائر دریافت ،اوجی ڈی سی ایل کی تصدیق

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

وزیر اعظم کی انتہائی قریبی شخصیت اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

حلقہ ایل اے 16باغ تین کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

عثمان ڈار نے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کے نئے نام کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

 حکومت نے موڈرنا کورونا ویکسین عام شہریوں کو بھی لگانے کا فیصلہ کرلیا 

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

اسلام آباد کے بعد گلگت بلتستان کے ضلع استور میں سیلاب نے تباہی مچادی

 ’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ   کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

’16 ممالک نے پاکستان کیساتھ کونسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کر دی ؟ جانیں 

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

بیوی کا طلاق لینا شوہر کو برداشت نہ ہوا ، پاکستان کے اہم شہرمیں ایک شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

ہمیں آزاد کشمیر میں 16 نشستیں دینے کا کہہ کر 11 دیں گئیں 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

پی ٹی آئی کے پی میں غربت اور پسماندگی ختم کر نے میں مکمل ناکام ہوگئی ،صرف دعوؤں اور وعدوں پر ڈنگ ٹپاؤ پالیسی جاری ہے۔ سراج الحق 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان۔۔۔۔ سیکورٹی ماہرین کی ٹیم آئندہ ماہ دورہ کرے گی

 چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف

چائنیزپیپلزلبریشن آرمی اور پاک ‏فوج مشکل وقت کے بھائی ہیں باہمی مفادات کےتحفظ کے لیے ہمارےتعلقات مسلسل مضبوط ہو ‏رہے ۔آرمی چیف