11:53 am
نوازشریف اور چودھری نثارمیں اختلافات کی اصل وجہ کیا تھی

نوازشریف اور چودھری نثارمیں اختلافات کی اصل وجہ کیا تھی

11:53 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ لیکس کیس کی تحقیقات کے دنوں میں ہی اس وقت کے وزیر داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما چودھری نثار اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے مابین خلیج حائل ہونا شروع ہو گئی تھی۔ چودھری نثار اس وقت تک گزشتہ 35سالوں سے نوازشریف کے قریبی ساتھ رہ چکے تھے اور1985میںشروع کیے گئے سیاسی سفر میں نوازشریف کے ساتھ تھے۔ تاہم نوازشریف نے اپنے خلاف پانامہ لیکس کی تحقیقات کے دوران اسٹیبلشمنٹ پر ڈرٹی گیم کا الزام عائد کرتے ہوئے قومی اداروں کے حوالے سے سخت بیانیہ اپنا لیا تھا اور خلائی مخلوق کی اصطلاح متعارف کروائی تھی۔ اورا س معاملے
میں ان کی صاحبزادی مریم نواز،پرویز رشید، خواجہ آصف، طلال چودھری، رانا ثنا اللہ، احسن اقبال اور دانیال عزیز ان کےساتھ ڈٹ کر کھڑے ہوئے تھے۔ان رہنمائوں میں سے مریم نواز ، طلال چودھری اور دانیال عزیز قدرے نوجوان لوگ تھے۔ جن کے بیانات میں جوشیلا پن اورکڑواہٹ نمایاں تھی۔ چودھری نثارپارٹی پرطاقت پکڑنے والے اس نوجوان گروپ سے کچھ زیادہ خوش نہیں تھے۔ اور چاہتے تھے کہ پرانی دوستی اوررفاقت کی بنا پر نوازشریف صرف انھی کےمشوروں کو مانیں اور ان کی رائے کو اہمیت دیں۔ چودھری نثار نہیں چاہتے تھے کہ میاں نوازشریف قومی اداروں بالخصوص فوج اور عدلیہ کے خلاف بیان بازی کریں۔جس سے اس تاثرکو بھی تقویت ملی کہ اسٹیبلشمنٹ چودھری نثار کے ذریعے نوازشریف پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے اورانھیں ہتھیار ڈالنے پر مجبورکررہی ہے۔لیکن نوازشریف کو ایسے لوگوں کی ضرورت تھی جو ان کے بیانیے کا ساتھ دینے کےلئے ان کے کندھے سے کندھا ملا کر ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں۔ نوازشریف کے نااہل ہوجانےکے بعد شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بن جانے سے چودھری نثاراور مسلم لیگ (ن) میںدوریاں بڑھ گئیں۔ اور یہ قدیم تعلق دوراہےپر آکر انجام کو پہنچا۔

تازہ ترین خبریں

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

خطرناک ترین سمندری طوفان گلاب کب تک ساحل سے ٹکرائے گا،پاکستان کو کتنا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا، پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

امارات عرب ممالک میں سب سے آگے، بڑے اعزاز کے قریب پہنچ گیا

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

جھگڑے کارکنوں میں نہیں بلکہ پارٹی قیادت میں ہیں، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی کرسی خطرے میں پڑگئی

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

کراچی کے ساحلی زون پر ہزارو ں رہائشی یونٹس بنائیں گے، وزیر اعظم

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

حکومت کا بوریا بستر کبھی بھی گول ہو سکتا ہے، خواجہ آصف

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

مسلم لیگ (ن) نے موجودہ صورتحال میں اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کر دی

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021  عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

شی جن پھنگ کی طرف سے 2021 عالمی انٹرنیٹ کانفرنس ووجن سمٹ کے نام تہنیتی پیغام

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

نئے پاکستان میں نئے طرز کا قومی ترانہ ہوگا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

گوادر میں قائداعظم کا مجسمہ بم حملہ کرکے تباہ کردیا گیا

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

آسٹریلیا کے سابق کپتان ایئن چیپل پاکستان کی حمایت میں بول پڑے

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

ملکی تاریخ کی مہنگی ترین چینی درآمد،پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری 

 آئندہ 3 ، 2 ہفتے ‏میں پاکستانی عازمین کیلئے بھی پابندیاں ختم ہو جائیں گی۔نورالحق قادری